قومی

Yamuna Flood: ’’جمنا ندی کا پانی اس سال دہلی میں داخل نہیں ہوگا…‘‘، دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج کا بڑا دعویٰ

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں مانسون پہنچ چکا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند دنوں تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مانسون کی پہلی ہی بارش میں دہلی کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔ اب اگر جمنا کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے تو سیلاب کا خطرہ پچھلے سال کی طرح بڑھ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریگولیٹر نمبر 12، جو آئی ٹی او کے قریب پچھلے سال سیلاب کے دوران ٹوٹ گیا تھا، دہلی حکومت نے دوبارہ تعمیر کروا دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج کا دعویٰ ہے کہ اب پانی شہر میں داخل نہیں ہوگا۔ سوربھ بھاردواج جمعرات کے روز عہدیداروں کے ساتھ نئے بنائے گئے ریگولیٹر کا معائنہ کرنے آئے تھے۔ ڈبلیو ایچ او کی عمارت کے قریب ریگولیٹر نمبر 12، جسے گزشتہ سال جمنا کے سیلاب کے دوران نقصان پہنچا تھا، دوبارہ تعمیر کر دیا گیا ہے۔

سوربھ بھاردواج نے جمعرات کے روز فلڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ اس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں 32 ایچ ایس پی کے 3 نئے پمپ لگائے گئے ہیں۔ 5 میٹر چوڑا پتھروں کی باندھ بنائی گئی ہے۔ یہ تمام کام جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے سے پہلے ہی ہو چکے ہیں۔ سوربھ بھاردواج نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال جمنا کا پانی شہر میں داخل نہیں ہوگا۔

پچھلے سال بڑے سیلاب میں اندرا پرستھ بس ڈپو اور ڈبلیو ایچ او کی عمارت کے درمیان نالے پر لگا ریگولیٹر ٹوٹ گیا تھا۔ نالے پر لگے ریگولیٹر ٹوٹنے سے نالے کا پانی بیک فلو ہو رہا تھا۔ اگر اس کی مرمت نہ کی جاتی تو پانی اس کے ذریعے سپریم کورٹ کے قرب و جوار تک پہنچ سکتا تھا۔ اس ڈرین کو ڈرین نمبر 12 کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے دہلی حکومت کے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال سیلاب سے بچنے کے لیے اس پر عارضی ڈیم بنانے کی کوشش کی گئی اور بڑی مشکل سے پانی کو آئی ٹی او اور دیگر علاقوں سے گزرنے سے روکا گیا تھا۔ اس سال اس پر کام کرتے ہوئے دہلی حکومت نے 5 میٹر چوڑے پتھروں کی ایک  باندھ بنوایا ہے جس سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ اگر آنے والے وقت میں جمنا کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے اور بھاری بارش ہوتی ہے تو ندی کا پانی اس میں بہے گا۔ شہر میں داخل نہیں ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

29 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago