قومی

Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ میں INLD اور بی ایس پی نے کیا الائنس کا اعلان، مایاوتی کی پارٹی 37 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

BSP INLD Alliance in Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ میں انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے ساتھ مایاوتی کی پارٹی بی ایس پی نے آج (جمعرات، 11 جولائی) الائنس کا اعلان کیا۔ آج اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ مایاوتی کے جانشین آکاش آنند نے الائنس کا اعلان کیا۔ جانشین کے عہدے پرواپسی کے بعد پہلی بارآکاش آنند کی طرف سے یہ ایک اہم قدم ہے۔

آکاش آنند نے کہا کہ مایاوتی اورابھے چوٹالہ کی تفصیل سے بات چیت ہوئی تھی۔ 90 میں سے 37 اسمبلی سیٹوں پربی ایس پی اور باقی پر آئی این ایل ڈی الیکشن لڑے گی۔

ابھے چوٹالہ نے کیا کہا؟

وہیں آکاش آنند کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود ابھے چوٹالہ نے کہا کہ یہ الائنس مفاد کے لئے نہیں ہے۔ بی جے پی نے 10 سالوں میں اور کانگریس نے اپنے راج میں ریاست کو لوٹا ہے۔ ہم غیربی جے پی، غیرکانگریسی لائنس ریاست میں تیار کریں گے اور حکومت بنائیں گے۔

کس کی کیا ہے پوزیشن؟

اسمبلی الیکشن سے پہلے بی ایس پی اور آئی این ایل ڈی کے الائنس سے برسراقتداربی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ریاست میں اسی سال کے آخر میں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ آئی این ایل ڈی مایاوتی کے سہارے دلت ووٹ کو سادھنے کی کوشش میں ہے۔ ہریانہ میں دلتوں کی آبادی تقریباً 20 فیصد ہے۔ لوک سبھا الیکشن 2024 میں ہریانہ میں بی ایس پی کو 1.28 فیصد ووٹ ملے تھے۔ وہیں آئی این ایل ڈی کو 1.74 سے اکتفا کرنا پڑا۔ 2019 کے اسمبلی الیکشن میں آئی این ایل ڈی کو صرف ایک سیٹ ملی تھی اور 2.44 فیصد سے اکتفا کرنا پڑا تھا۔ وہیں بی ایس پی کو 4.21 فیصد ووٹ ملے تھے۔ گزشتہ الیکشن میں آئی این ایل ڈی نے اکالی دل کے ساتھ الائنس کیا تھا۔ 

ابھے چوٹالہ نے کی مایاوتی سے ملاقات

ابھے چوٹالہ نے 6 جولائی کومایاوتی سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران آکاش آنند بھی موجود تھے۔ تب ابھے چوٹالہ نے ایکس پرلکھا، ”بی ایس پی سربراہ اوریوپی کی سابق وزیراعلیٰ عزت مآب بہن کماری مایاوتی جی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی اورملک -ریاست کے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔”

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

16 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

42 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

58 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

2 hours ago