علاقائی

Barmer; the hottest in the country: راجستھان میں شدید گرمی سے 8 لوگوں کی موت، 48.8 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا سب سے گرم ضلع باڑمیر

جے پور: جھلسا دینے والی گرمی نے راجستھان کے چار اضلاع – باڑمیر، بلوترا، جالور اور بھیلواڑہ میں آٹھ لوگوں کی جان لے لی، ریاست کے کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46-48 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ جمعرات کے روز باڑمیر کو 48.8 درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام مانا گیا۔

ریاست کے سات شہروں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے تجاوز

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ریاست کے سات شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ جے پور کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ اگلے دو دنوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی اور 28 مئی کے بعد پارہ قدرے کم ہو جائے گا۔

بلوترا میں شدید گرمی سے دو افراد ہلاک

دوسری جانب بلوترا میں شدید گرمی سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ 55 سالہ ملارام کھیتوں میں کام کر رہا تھا کہ گرمی کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ اس کے گھر والے اسے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اسی طرح علاقے میں ایک ریفائنری کمپنی میں کام کرنے والا 22 سال کا منٹو بیمار ہوگیا اور اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا۔ وہیں، باڑمیر میں بھی گرمی کی لہر سے ایک 35 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ بھیلواڑہ اور جالور اضلاع سے بھی چلچلاتی گرمی کی وجہ سے اموات کی اطلاعات ہیں۔

پھلودی میں درجہ حرارت 48.6 ڈگری سیلسیس

باڑمیر کے بعد، پھلودی میں جمعرات کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد فتح پور میں 47.6 ڈگری سیلسیس، جیسلمیر میں 47.5 ڈگری سیلسیس، جودھپور میں 47.4 ڈگری سیلسیس، جالور میں 47.3 ڈگری سیلسیس، کوٹا میں 47.2 ڈگری سیلسیس، چورو میں 47 ڈگری سیلسیس، ڈنگر پور میں 46.8 ڈگری سیلسیس، چتور گڑھ  میں 45.5 ڈگری سیلسیس اور جے پور میں 44 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کے بعد بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کے پورے جسم کی کھال اتاری گئی اور سارا گوشت باہر نکال لیا گیا، اور پھر…. رونگٹے کھڑے کر دینے والا اقبالِ جرم

وہیں، راجستھان کے بیشتر حصوں میں اگلے تین دنوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

32 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

1 hour ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

1 hour ago