سیاست

Lok Sabha Elections2024: بی جے پی کی مہم چلانے پر مسلم خواتین کے ساتھ مارپیٹ ،جان سے مارنے کی دھمکیوں کا معاملہ  آیا سامنے

اترپردیش کے پریاگ راج میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران مسلم خواتین کے ساتھ بدسلوکی، مارپیٹ اور دھمکیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ خواتین لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے حق میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر مہم چلا رہی تھیں ۔جس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

یہ معاملہ پریاگ راج کے کریلی علاقے کا ہے، یہاں مسلم کمیونٹی کی درجنوں برقعہ پہنے خواتین گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ یہ لوگ الہ آباد سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار نیرج ترپاٹھی کے لیے مسلسل مہم چلا رہی ہیں، جس کے بعد انہیں بی جے پی کے لیے مہم چلانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔

 بی جے پی کی انتخابی مہم چلانے پردھمکی

الزام ہے کہ پڑوس میں رہنے والے کچھ لوگ یہاں رہنے والی ثنا خان نامی خاتون کے گھر میں زبردستی گھس گئے۔ ملزم نے ثنا خان اور اس کی بیٹی کے ساتھ بدتمیزی کی اور دھمکی دی کہ اگر وہ بی جے پی کے لیے مہم چلائیں گے تو انہیں جان سے مار دیں گے۔ مسلم خواتین نے اس معاملے کی پولیس سے شکایت کی ہے، پریاگ راج پولس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

مسلم کمیونٹی کی ان خواتین بی جے پی کارکنوں نے حال ہی میں اپنے ہاتھوں پر مہندی لگائی تھی اور اس بار مہندی کے ذریعے انہوں نے ‘چار سو پار’ کے نعرے کا پرچار کیا تھا۔ جس کی وجہ سے آس پاس رہنے والے لوگ ناراض بتائے جاتے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی کی مسلم خاتون کارکن ثنا خان نے دھمکی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پریاگ راج پولیس نے اس معاملے میں شکایت درج کر لی ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG: بھارت کے اسٹار کھلاڑی کو ملی وارننگ، انگلینڈ کے خلاف ایسانہیں کیا تو ٹیم انڈیا سے کردیا گیا جائے گا ڈراپ

آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…

12 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

38 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

1 hour ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago