بین الاقوامی

Bangladesh MP Murder Case: قتل کے بعد بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کے پورے جسم کی کھال اتاری گئی اور سارا گوشت باہر نکال لیا گیا، اور پھر…. رونگٹے کھڑے کر دینے والا اقبالِ جرم

 Bangladesh MP Anwarul Azim Anar Murder Case: بنگلہ دیش کے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم انار کے قتل معاملے میں مغربی بنگال سی آئی ڈی مسلسل ایکشن میں ہے۔ سی آئی ڈی نے بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ وہی قاتل ہے جسے ممبئی سے دوسرے ملزمان نے قتل کے بعد لاش کو کاٹنے کے لیے بلایا تھا۔ قتل سے صرف دو ماہ قبل وہ ممبئی سے کولکتہ آیا تھا۔ سی آئی ڈی نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم ایک غیر قانونی تارک وطن (illegal immigrant) ہے جو بنگلہ دیش کا ہی رہنے والا ہے۔

گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت 24 سالہ جہاد حولدار کے طور پر کی گئی ہے جو بنگلہ دیش کے کھلنا کا رہنے والا ہے۔ رکن پارلیمنٹ انوار العظیم کے قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اختر الزمان ہے جو بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری ہے۔ اختر الزمان نے خود انہیں دو ماہ قبل ممبئی سے کولکتہ بلایا تھا۔ قاتل نے بتایا ہے کہ کس طرح ملزم نے پہلے بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے کولکتہ کے مختلف مقامات پر پھینک دیے۔

کیسے کیا بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کا قتل؟

ملزم جہاد حولدار نے بتایا ہے کہ اختر الزمان کی ہدایت پر اس نے اور چار دیگر بنگلہ دیشی شہریوں نے پہلے رکن پارلیمنٹ انوار العظیم کو بے دردی سے گلا دبا کر قتل کیا۔ یہ سارا جرم کولکتہ کے ایک فلیٹ میں کیا گیا۔ جہاد حولدار نے بتایا کہ قتل کے بعد بنگلہ دیشی رکن پارلیمنٹ کے پورے جسم کی کھال اتاری گئی اور سارا گوشت باہر نکالا گیا۔ آخر میں، شناخت مٹانے کے لئے گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘‘اس برائی کو کوئی ریاست نہیں دی جا سکتی’’…، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ‘دہشت گردی کیلئے انعام جیسا’، نیتن یاہو نے ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کو کیا خبردار

ملزم کسائی نے بتایا کہ لاش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پولی پیک میں بھرے گئے اور ہڈیوں کے بھی چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیئے گئے۔ یہ سب چھوٹے پولی پیک میں اچھی طرح سے پیک کیے گئے۔ قتل کو انجام دینے کے بعد، ملزمان نے ان پولی پیک کو اٹھایا اور کبھی ٹرین اور کبھی بس میں سفر کرتے ہوئے کولکتہ کے مختلف حصوں میں پھینک دیا۔ ملزم جہاد کو اب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پھر لاش کے اعضاء برآمد کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

15 minutes ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

30 minutes ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

1 hour ago