بین الاقوامی

UAE president commits to investing $10bn in Pakistan: بحران کے شکار پاکستان کی جان میں آئی جان، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے کردیا بڑا اعلان

پڑوسی ملک پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان میں متعدد شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہائی کرائی ہے۔بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ابوظبی میں شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، جس میں سیاسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبے سمیت موجودہ تعاون کو مضبوط بنانے اور سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد ملک میں سماجی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے ساتھ آئی ٹی، قابل تجدید توانائی شعبے میں تعاون بڑھانے اور یو اےای کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز میں یو اے ای کی سرمایہ کاری پر عملدرآمد، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ، مالیاتی سروسز شعبے میں بھی یو اے ای کی سرمایہ کاری پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے شیخ طحنون بن محمد النہیان اور شیخ حزہ بن سلطان النہیان کی وفات پر تعزیت  کی۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور  معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں توانائی، پورٹ آپریشنز منصوبوں، غذائی تحفظ، مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ملاقات میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے وزیراعظم شہباز شریف سے  پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل ابوظبی میں آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں،کشکول توڑ دیا ہے، اس کشکول سے ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔

دوران ملاقات نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔اس کے بعد جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ اپنے پیارے بھائی متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملنا اعزاز کی بات ہے اور میں پاکستان کے لیے ان کی گرمجوشی اور محبت پر ان کا مشکور ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Neet Paper Leak Scandal Cases: حرکت میں سی بی آئی! NEET کا سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں پٹنہ کے ایس ایس پی کو کیا گیا طلب

اس معاملے میں مسلسل گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ تحقیقات میں اب تک 24 افراد کو…

19 mins ago

Lok Sabha Speaker: کیا اتفاق رائے سے ہوگا لوک سبھا اسپیکر کا انتخاب؟ امیدوار نہیں کھڑا کرے گا اپوزیشن-ذرائع

18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس پیر کو شروع ہوا۔ سیشن کے پہلے دن صدر…

32 mins ago

Parliament Session 2024: آج ہے 18ویں لوک سبھا کے پہلے اجلاس کا دوسرا دن، اسپیکر کے امیدوار کی پیش کی جائے گی تجویز

پیر کو جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، مودی، قائد ایوان ہونے کے ناطے سب سے…

2 hours ago

AFG vs BAN: افغانستان نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا، انتہائی سست رہی اننگ؛ سیمی فائنل کی ہے جنگ

میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن شاید افغان…

3 hours ago

Weather Update: یوپی-اتراکھنڈ، ایم پی اور بہار میں مانسون کی تاریخ طے، دہلی میں آج ہوگی تیز بارش

آئی ایم ڈی نے کہا کہ 26 جون کو مشرقی اتر پردیش، جھارکھنڈ اور بہار…

4 hours ago