سیاست

Congress Working Committee Meet Delhi: راہل-پرینکا کی موجودگی میں آج کانگریس سی ڈبلیو سی کی میٹنگ، لوک سبھا انتخابی نتائج کا  لیا جا ئے گاجائزہ

لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج ہوگی۔ میٹنگ میں کانگریس انتخابی نتائج کا جائزہ لے گی اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تجزیہ کریں گے ۔ جانکاری کے مطابق یہ میٹنگ آج صبح 11 بجے ہوگی۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی کے کئی دیگر سرکردہ لیڈر بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی آج میٹنگ، پارلیمانی پارٹی کی بھی میٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد کانگریس نے آج دہلی میں اپنی ورکنگ کمیٹی (CWC) کی میٹنگ بلائی ہے۔ سی ڈبلیو سی کی میٹنگ صبح 11 بجے سے کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔جس میں عام انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کھڑگے آج کانگریس کے ارکان اسمبلی کو ڈنر بھی دیں گے

اس کے علاوہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بھی ہوگی۔ جس میں تمام نو منتخب لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا ممبران شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ شام 5:30 بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ہوگی، اس کے بعد اشوکا ہوٹل میں شام 7:00 بجے ڈنر ہوگا۔
پارٹی کی ریاستی کارکردگی پر تجزیہ کریں گے

آپ کو بتاتے چلیں کہ کانگریس کی اس میٹنگ میں تمام ریاستوں کے پی سی سی چیف کے ساتھ ساتھ قانون ساز پارٹی کے لیڈران شرکت کریں گے۔ پارٹی کی ریاستی کارکردگی پر تجزیہ کریں گے۔ تنظیم کو بہتر بنانے پر بھی بات ہوگی۔

میٹنگ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈران اور مختلف ریاستوں کے کانگریس صدور پارٹی کی کارکردگی کا تجزیہ کریں گے اورتنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز دیں گے۔ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت پارٹی کے سرکردہ لیڈر کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ اس الیکشن میں کانگریس کی پوزیشن پچھلی بارسے کچھ حد تک بہتر ہوئی ہے، لیکن فی الحال کانگریس دوہرے ہندسے تک محدود ہے۔ کانگریس نے اس الیکشن میں 99 سیٹیں جیتی ہیں اور پارٹی ملک کی دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے اپوزیشن لیڈر بننے کا حق بھی حاصل کر لیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا

کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بھی آج شام ہوگی۔ جس میں قائد حزب اختلاف کا انتخاب کیا جائے گا۔ کانگریس کے ایک گروپ کا مطالبہ ہے کہ راہل گاندھی کو دوبارہ اپوزیشن کا لیڈر بنایا جائے۔ شام تک یہ واضح ہو جائے گا کہ اس بار لوک سبھا میں پی ایم مودی کے سامنے کون ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

42 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

43 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago