Shabbir Ahmed Siddiqui
احمدآباد کی جامع مسجد کے شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ الیکشن میں خواتین کو ٹکٹ دینا اسلام کے خلاف بغاوت کو ہوا دینا ہے۔ اور یہ مذہب کو بھی کمزور کرتا ہے ۔ گجرات اسمبلی الیکشن کے لئے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ کےموقع پر موجود صحافیوں سے بات چیت میں شاہی امام شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ خواتین کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہےکیوں کہ اسلام میں ان کا ایک اہم مقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسلام کی بات کرتے ہیں ۔۔۔کیا آپ نے ایک بھی خاتون کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا؟ اسلام میں نماز کی بہت اہمیت ہے۔اگر خواتین کا اس طرح سے لوگوں کے سامنے آنا جائز ہوتو انہیں مسجد میں جانے سے نہیں روکا جاتا۔توہم حجاب کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ اگر ہم حجاب کے تناظر میں بات کرتے ہیں تو وہ کہیں گئے کہ آپ کی خواتین اسمبلی میں آرہی ہیں،اسٹیج پر بیٹھ رہی ہیں۔ اسلام میں عورت کی آواز بھی عورت ہے۔ اس لئے میں اس کی سخت مخالفت کرتاہوں۔
احمدآباد کی جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا کہ جن کو مسجد اور مزار میں جانے کی اجازت نہیں وہ اسمبلی میں کیسے جاسکتی ہیں۔ مسلم خواتین کو الیکشن میں ٹکٹ دینے والے اسلام کے خلاف ہیں۔ وہ مذہب کو کمزور کررہے ہیں۔ کیا کوئی آدمی نہیں بچا ہے جس کو الیکشن میں ٹکٹ دیا جاسکے؟
۔بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں…
یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے ابو ظہبی میں ہونے والی بات چیت کے دوران…
338 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے ایک وکٹ سے حاصل…
مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت بھارت کو ٹیرف کے معاملے میں حریف ممالک کے…
نیپال کے جنک پور دھام اور ایودھیا کینٹ کے درمیان 604 کلومیٹر طویل نئی ہفتہ…
نابالغ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں گرفتار ملزمان میں اے…