سیاست

Jaipur LPG Tanker Blast: جے پور-اجمیر ہائی وے پر ٹینکر دھماکہ، 6افراد کی موت اور 35 ​​سے زائد جھلسے، کئی کاریں اور بسیں جل کر  ہوئیں راکھ

جمعہ 20 دسمبر کی صبح دارالحکومت جے پور میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جے پور شہر سے نکلتے ہی بھنکروٹا علاقے میں کیمیکل سے بھرے دو ٹینکرز آپس میں ٹکرا گئے۔ اس کے بعد دونوں ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ بھنکروٹا میں واقع ایک پٹرول پمپ کے باہر پیش آیا۔ آگ کے شعلے درجنوں میٹر بلند آسمان کی طرف اٹھنے لگے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی جے پور شہر کے تمام فائر اسٹیشنوں سے فائر بریگیڈ کو موقع پر پہنچ گئیں۔ درجنوں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رئیں ہیں۔ جس علاقے میں یہ حادثہ ہوا وہ جے پور سے اجمیر جانے والی قومی شاہراہ پر ہے۔ آتشزدگی کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

یہ حادثہ جمعہ کی صبح تقریباً 5.00 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو فائر بریگیڈ کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ سول ڈیفنس پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

20 سے زائد گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں

جے پور کے بھنکروٹا میں ایک کیمیکل ٹینکر میں زبردست دھماکہ ہوا۔ جس میں 6 افراد ہلاک اور 35 ​​سے زائد افراد  جھلس گئے۔ دھماکے کے بعد لگنے والی آگ میں ایک سلیپر بس سمیت 20 سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔ ہائی وے کے ساتھ واقع پائپ فیکٹری میں بھی آگ لگ گئی۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کے اثرات ارد گرد کے علاقوں میں بھی نظر آئے۔

 دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ٹینکر سے نکلا کیمیکل تقریباً 500 میٹر تک پھیل گیا۔ جس کی وجہ سے آگ نے مزید سنگین شکل اختیار کر لی اور کئی گاڑیاں اس کی زد میں آ گئیں۔ کیمیکل اور گیس کے اخراج کے باعث آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ ریسکیو ٹیم کے ارکان ماسک پہنے امدادی کاموں میں مصروف رہے۔

کابینی وزیر اویناش گہلوت کا ردعمل
وزیر اعلی بھجن لال شرما زخمیوں کی حالت دریافت کرنے اسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں سے معلومات لیں۔ وہیں بھجن لال حکومت میں کابینہ کے وزیر اویناش گہلوت نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا، ’’بھنکروٹا، اجمیر روڈ، جے پور میں کیمیکل ٹینکر کے پھٹنے سے ہونے والے خوفناک حادثے میں جانی نقصان کی خبر بہت افسوسناک ہے۔ میں بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں کہ مرنےوالے افراد کی روح کو سکون ملے۔” بھگوان آپ کو سکون عطا فرمائے اور متاثرین کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ میں غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pranav Adani نے بہار کے لیے 27,900 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، 53,500 نوکریوں کا وعدہ

Pranav Adani نے کہا کہ گروپ ان علاقوں میں 2,300 کروڑ روپے کی اضافی سرمایہ…

31 minutes ago

Om Prakash Chautala Passes Away: ہریانہ کے سابق سی ایم اوم پرکاش چوٹالہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے بیٹے اوم پرکاش چوٹالہ ہریانہ…

1 hour ago

Pune Book Festival: پونہ بک فیسٹیول میں قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام ‘میرا تخلیقی سفر :مصنفین سے ملاقات’ پروگرام

مشہورکہانی کار اور ڈرامہ نویس قاضی مشتاق احمد نے کہا کہ اردو زبان نے ہمیشہ…

3 hours ago

Bag Politics :بی جے پی ایم پی Aparajita Sarangi نے پرینکا گاندھی کو دیا 1984 لکھا بیگ

اڈیسہ سے بی جے پی کی خاتون رکن پارلیمنٹ Aparajita Sarangi کی طرف سے پرینکا…

3 hours ago