سیاست

Parliament News: انڈیا اتحاد کا وجے چوک سے پارلیمنٹ تک مارچ، این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا بھی کانگریس کے خلاف احتجاج

جمعرات کو پارلیمنٹ میں تصادم کے بعد سرمائی اجلاس کے آخری دن آج ایک بار پھر انڈیا اتحاد اور این ڈی اے کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کا انڈیا اتحاد وجے چوک سے پارلیمنٹ تک مارگ کے ذریعے احتجاج کر رہے ہیں ، تو دوسری طرف این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کا ایک بڑا گروپ پارلیمنٹ کمپلیکس میں کانگریس کے خلاف احتجاج کر رہا ہے۔ اس مظاہرے میں پرینکا گاندھی ، ڈمپل یادو، ملکارجن کھرگے، جیا بچن وغیرہ اس مظاہرے میں حصہ لے رہی  ہیں ۔راہل گاندھی اس مظاہرے میں شامل نہیں ہوئے ہیں ۔

کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ریمارکس کے خلاف احتجاج میں انڈیا اتحاد کے ممبران پارلیمنٹ میں شامل ہوئیں۔ انڈیا اتحاد اس معاملے پر امت شاہ سے معافی اور استعفیٰ کا مطالبہ کر رہا ہے۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ایف آئی آر پر کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا، ‘پورا ملک دیکھ رہا ہے، انہوں نے راہل گاندھی کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے ہیں۔ وہ نئی ایف آئی آر درج کر کے جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ ان کی مایوسی کے لیول کو ظاہر کرتا ہے۔
جے رام رمیش نے راہل کے خلاف سازش کے بارے میں بتایا

بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو دھکیلنے کے معاملے میں پارٹی کی طرف سے راہل گاندھی کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر پر کانگریس ممبر پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہا کہ دہلی پولیس وہی کرے گی جو وزیر داخلہ کہیں گے۔ مکر دوار کے سامنے جو کچھ ہوا وہ پوری طرح سے منصوبہ بند تھا۔ وزیر داخلہ نے بی آر امبیڈکر کی توہین کی اور ہم سب نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

جے رام رمیش نے کہا کہ این ڈی اے نے اس معاملے کو موڑنے کے لیے ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے یہ سب کیا ہے۔ انہیں (وزیر داخلہ) معافی مانگنی چاہیے۔ یہ ایف آئی آر راہل گاندھی کے خلاف نہیں بلکہ بی آر امبیڈکر کے خلاف ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

4 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago