سیاست

Maharashtra Clash: نیلیش رانے کے قافلے پر پتھراؤ ، بی جے پی اور شیوسینا یو بی ٹی کے کارکنوں میں تصادم، آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے

Maharashtra Clash: مہاراشٹر کے رتناگیری میں بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی نیلیش رانے کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔ ذرائغ کے مطابق سابق ایم پی نیلیش رانے کی گاڑی پر پتھراؤ ہوا ہے۔جس کے بعد 16 فروری کو مہاراشٹر کے رتناگیری میں بی جے پی اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ہنگامہ اس قدر بڑھ گیا کہ بعد میں پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ مرکزی وزیر نارائن رانے کے بیٹے نیلیش رانے گوہاگر میں ایک ریلی سے خطاب کرنے جا رہے تھے۔  یہ واقعہPatpanhale College کے قریب یہ واقعہ  پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رانے اور شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر بھاسکر جادھو کے حامی آپس میں ایک دوسرے سے  ٹکرا گئے۔

نیلیش رانے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا

نیلیش رانے اور بھاسکر جادھو کے حامیوں کے درمیان تصادم کو قابوکرنے  کے لیے پولیس فورس بھی بھیجی گئی۔ دونوں پارٹیوں  کے حامیوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے میں حالات معمول پر لانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سب سے پہلے کسی نے نیلیش رانے کی گاڑی پر اس وقت پتھراؤ کیا جب وہ جلسہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ گوہاگر پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار کے مطابق بی جے پی کارکن موقع پر جمع ہوئے ۔جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی۔ کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ پتھراؤ کے دوران کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:آج عملی طور پر عدالت میں پیش ہوئے سی ایم کیجریوال، 16 مارچ کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم

نیلیش نارائن رانے کا بیٹا ہے؟

نیلیش رانے سابق ایم پی اور بی جے پی لیڈر ہیں۔ وہ مرکزی وزیر نارائن رانے کے بڑے بیٹے ہیں۔ نیلیش رانے بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے کے بھائی بھی ہیں۔ اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گھبراہٹ صاف نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چپلون واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کہا جاتا ہے کہ سینئر بی جے پی لیڈر نارائن رانے اور شیو سینا یو بی ٹی ایم ایل اے بھاسکر جادھو کے درمیان پہلے سے ہی سیاسی اختلافات ہیں۔

بھارت  ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

25 minutes ago

?What Is Happening on the Street: سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟ انقلاب زندہ باد کا نعرہ آج بھی احتجاج کی آواز کیوں ہے؟

قومی پرچم اس ملک کی شناخت ہے جس سے یہ لوگ تعلق رکھتے ہیں، آئین…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

2 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

3 hours ago