بھارت ایکسپریس۔
BJP Leader attacks on Farooq Abdullah: بی جے پی لیڈر دیویندرسنگھ رانا نے جمعہ (16 فروری) کو کہا کہ انہیں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے لیڈرفاروق عبداللہ کے اکیلے الیکشن لڑنے کے بیان سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے۔ ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) نے بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کی کئی بار کوششیں کی ہیں۔ قابل ذکرہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعرات (15 فروری) کو کہا تھا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن اوراسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی اکیلے الیکشن لڑے گی۔ حالانکہ بعد میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے وضاحت کی کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کا حصہ ہے اوررہے گی۔
فاروق عبداللہ سے متعلق بی جے پی کا بڑا دعویٰ
جموں وکشمیر کے بی جے پی کے سینئرلیڈر دیویندرسنگھ رانا نے نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ”ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے بیان نے مجھے بالکل بھی حیرانی میں نہیں ڈالا ہے کیونکہ 2014 کے اسمبلی الیکشن کے بعد سے ہی نیشنل کانفرنس قیادت بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کے لئے بہت پُرجوش رہا ہے اوربی جے پی نے ہرباراس تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کا حصہ تھے، اس لئے بہت یقین کے ساتھ بتا رہے ہیں کہ بی جے پی کے ساتھ بار بار الائنس کی کوشش کی گئی۔ بی جے پی لیڈرنے کہا، ”آرٹیکل 370 کے منسوخ ہونے کے بعد بھی (نیشنل کانفرنس کی طرف سے) بی جے پی کے ساتھ کسی طرح کے سیاسی الائنس یا سمجھ بنانے کی کوشش کی گئی۔”
فاروق عبداللہ نے کیا کہا تھا؟
نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے جمعرات (15 فروری) کو اعلان کیا تھا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن اورمرکز کے زیرانتظام ریاست میں ممکنہ اسمبلی الیکشن میں ان کی پارٹی اکیلے الیکشن لڑے گی۔ فاروق عبداللہ کے بیان کو انڈیا الائنس اور علاقائی اتحاد گپکارالائنس کے لئے ایک جھٹکے کے طور پر دیکھا جانے لگا۔
فاروق عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا، ”الیکشن ہوں گے اور مجھے لگتا ہے کہ اسمبلی اورلوک سبھا الیکشن ایک ساتھ ہوں گے۔ جہاں تک سیٹوں کی تقسیم کی بات ہے تو میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیشنل کانفرنس اکیلے الیکشن لڑے گی۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔” اس کے کچھ دیر بعد فاروق عبداللہ کے بیٹے اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمرعبداللہ نے انڈیا الائنس سے متعلق پارٹی کا رخ واضح کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرکانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کرنا ضروری ہوا تو دروازے کھلے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…