سیاست

Rajeshwar Singh Gives Best Wishes To Sudhanshu Trivedi: راجیہ سبھا انتخاب میں جیت کیلئے سدھانشو تریویدی کو رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے نیک خواہشات کا کیا اظہار

آج دن کا آغاز ہماچل پردیش، کرناٹک اور اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی پندرہ نشستوں کے لیے انتخابات سے ہوا۔ ایوان بالا میں ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور ووٹوں کی گنتی شام 5 بجےختم  ہونے والی ہے۔ اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی دس نشستوں کے لیے سماج وادی پارٹی نے تین امیدواروں کو نامزد کیا ہے، جب کہ بی جے پی نے آٹھ۔ اس بیچ اتر پردیش کے سروجنی نگر سے ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے بی جے پی کے سینئر قومی ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن  سدھانشو ترویدی کو مبارکباد دی ہے۔

اس سلسلے میں بی جے پی ایم ایل اے نے ایک پوسٹ شیئر کی۔جس میں انہوں نے لکھا کہ  “ملک کے پارلیمانی نظام کے ایوان بالا،یعنی راجیہ سبھا جمہوری نظام اور آئینی اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے سب سے اہم ایوان کے لیے ووٹنگ کے جشن کے بارے میں کافی جوش و خروش ہے۔آج اسمبلی میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں ووٹ دے کر اپنی ذمہ داری کو نبھا دی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بی جے پی کے سینئر قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سدھانشو تریویدی سمیت تمام امیدواروں کی جیت یقینی ہے، جو قوم کی ترقی کے لیے وقف ہیں اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔ میری نیک تمنائیں ان تمام کیلئے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

3 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

3 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

4 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

4 hours ago