قومی

Modi Archive: سب سے پہلے پرواسی بھارتیہ دیوس میں پی ایم مودی نے کی تھی ایک نئی شروعات، ’مودی آرکائیو‘ نے دی جانکاری

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں پرواسی بھارتیہ دیوس پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’مودی آرکائیو‘ اکاؤنٹ کے ذریعے پرواسی بھارتیہ دیوس کے بارے خاص جانکاری میں دی گئی۔

مودی آرکائیو نے ایک پوسٹ میں کہا کہ 9 جنوری 2003 کو نئی دہلی میں پہلا ’پرواسی بھارتیہ دیوس‘ منعقد کیا گیا تھا۔ ہال ہندوستان اور بیرون ملک کے نامور تارکین وطن سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اس وقت اختتامی تقریب میں اسٹیج پر گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے تقریر کی تھی۔ ان کی تقریر کا موضوع ایک ایسا تھا جو اس وقت چرجا، بحث اور تنازع کا مرکز تھا۔ وہ تھا- ہندوتوا۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ ہندوتوا کو اکثر ترقی مخالف کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جیسے یہ جدید ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہو۔ لیکن اس وقت کے وزیر اعلیٰ مودی نے مختلف این آر آئیز سے خطاب کرتے ہوئے اس تصور کو چیلنج کرتے ہوئے ان مدعوں کے بارے میں بات کی جو ہندوتوا اور ترقی کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرتے تھے۔

انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا، ’’جو لوگ ہزاروں سال پرانے ہندو کلچر کو نہیں سمجھتے وہ ہندوتوا کو ترقی مخالف کہہ کر اپنی لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔‘‘

اس وقت کے سی ایم نریندر مودی نے وضاحت کی تھی کہ ہندوتوا نہ تو صرف ماضی کی یادگار ہے اور نہ ہی سیاسی ہتھیار ہے۔ یہ ایک پائیدار تہذیب کی نہ ختم ہونے والے اقدار ہیں، جو انتخابات، حکومتوں اور سرحدوں سے آگے ہیں۔

اس طرح، 9 جنوری 2003 کو منعقد ہونے والا یہ پہلا پرواسی بھارتیہ دیوس ایک نئی بحث کا آغاز تھا۔ اس نے دنیا سے مطالبہ کیا کہ ہندو مذہب کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ ایک ابدی تہذیب کی روح کے طور پر دیکھیں۔ اور نریندر مودی وہ لیڈر تھے جو کھل کر کہنے کی ہمت دکھائی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

MLC Election 2026: ایم ایل سی انتخابات، یوپی، بہار سمیت 4 ریاستوں میں ووٹنگ، 27 اکتوبر کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی : اتر پردیش، بہار، مہاراشٹر اور کرناٹک میں قانون ساز کونسل کی 28…

1 hour ago

Jio IPO Last Day: جیو آئی پی او میں سرمایہ کاری کا آج آخری دن، لسٹنگ پر کتنے منافع کی امید؟

جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ کے آئی پی او میں بولی لگانے کی آخری تاریخ 23…

2 hours ago

Wings Over Ganga Air Show: کاشی کے آسمان پر رافیل اور سخوئی کی گھن گرج، ونگز اوور گنگا‘ ایئر شو میں فضائیہ کے کرتب نے کیا مسحور

فضائی مظاہرے میں شامل ’پرچنڈ فارمیشن‘ نے بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیت، تیاری اور درست…

3 hours ago

Role Models: چین میں مشہور شخصیات کے بجائے سائنس دانوں کے پوسٹر، تاکہ بچے انہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں

ان پوسٹروں میں راکٹ سائنس دان چیان شوسن، جوہری طبیعیات کے ماہر ڈینگ جیاشیان، زرعی…

5 hours ago