قومی

Delhi Assembly Election 2025: دہلی اسمبلی الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کانگریس یا عام آدمی پارٹی کے ساتھ؟ یہاں جانئے تفصیل

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کی ووٹنگ اورپھرنتائج آنے میں ایک ماہ سے بھی کم کا وقت بچا ہے اوراس سے متعلق قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ مہاراشٹرکے سینئرلیڈران بھی اس سے متعلق قیاس آرائی کر رہے ہیں کہ دہلی میں جیت کس کی ہوگی؟ پہلے کانگریس کے عظیم لیڈراورسابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے اروند کیجریوال کی جیت کا امکان ظاہرکیا تھا، تو وہیں اب ادھوٹھاکرے کے بیٹے اور شیوسینا (یوبی ٹی) کے لیڈرآدتیہ ٹھاکرے کا بھی بڑا بیان آیا ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اروند کیجریوال نے دہلی والوں کے لئے جوکام کیا ہے، اچھا کام کیا ہے۔ ان کے کام سے دہلی کا چہرہ بدلا ہے، اس سے آپ انکارنہیں کرسکتے۔ کام نظرآرہا ہے تواسے قبول کرو۔ وہیں، پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی جیتے گی، اس پرآدتیہ ٹھاکرے نے ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ اچھا کام توجیتنا ہی چاہئے۔

وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے آدتیہ ٹھاکرے نے کی ملاقات

دراصل، شیوسینا یوبی ٹی کے لیڈرآدتیہ ٹھاکرے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے بتایا کہ آج ہم نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ واٹرفارآل پالیسی کا مقصد لوگوں کا لیگل اسٹیٹس نہ دیکھ کرانہیں پانی دلانا تھا۔ ہم نے یہ پالیسی بنائی تھی، جسے اس کے پہلے کی حکومت نے خارج کردیا تھا۔ وزیراعلیٰ سے اس بات پربات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ آدتیہ ٹھاکرے نے بتایا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران کے موضوع پربھی بات چیت ہوئی۔

شیوسینا یوبی ٹی کے ترجمان سامنا میں وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کی تعریف کی گئی تھی۔ اس پرآدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اس میں زیادہ کچھ پڑھنے کی بات نہیں ہے۔ اچھے کام میں ہم ساتھ دیں گے۔ عوامی مفاد کے لئے ساتھ آکرکام کرنا ضروری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

1 hour ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

1 hour ago

PM Modi Lakshadweep: صرف سیاحت نہیں، بحر ہند کا مضبوط قلعہ بن رہا لکشدیپ، پی ایم مودی کے دورے کے بعد ایسے بدلی جزائر کی تصویر

جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…

2 hours ago