انٹرٹینمنٹ

Rashmika Mandanna-Vijay Deverakonda Wedding: رشمیکا مندنا وجے دیوراکونڈا سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟ ایک مداح کی پوسٹ پر تبصرہ کرکے دیا اشارہ

اداکارہ رشمیکا مندنا اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو رشمیکا مندنا وجے دیوراکونڈا سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ کئی بار دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔لیکن دونوں نے اپنے تعلقات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ رشمیکا مندنا اور وجے  دیوکونڈاکی شادی کی خبریں کئی بار آ چکی ہیں۔ اب رشمیکا مندنانے فین پیج پر ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں کو ایک اشارہ دیا ہے۔ ایک فین پیج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ جس میں لکھا تھا کہ رشمیکا  مندناکے شوہر کو کیسا ہونا چاہیے۔
فین پیج نے جو خصوصیات بتائی تھی۔ساتھ ہی  یہ بھی لکھا تھا کہ ان کےشوہر وی ڈی  کی طرح ہونے چاہئے ۔ وی ڈی کو وجے دیوراکونڈا کہا جاتا ہے۔ اس پوسٹ پر رشمیکا کا تبصرہ دیکھ کر مداحوں کو لگتا ہے کہ وہ وجے  کونڈاسے شادی کرنے والی ہیں۔

رشمیکا  مندنا کے فین پیج نے لکھا

رشمیکا  مندنا کے فین پیج نے لکھا- ‘رشمیکا مندنا کا شوہر بننے کے لیے انسان میں کیا خوبی ہونی چاہیے؟’ اس کے بعد لکھا تھا – ‘وہ نیشنل کرش ہیں ۔اس لیے ان کے شوہر کو بھی خاص ہونا چاہیے۔ ان کے شوہر وی ڈی جیسا ہونا چاہیے۔ مطلب ڈیرنگ  جو ان کی حفاظت کر سکے۔ ہم انہیں کوین کہتے ہیں اور ان کے  شوہر کو بھی کنگ ہونا چاہیے۔

رشمیکا  مندنانے تبصرہ کیا

رشمیکا مندنا نے فین پیج کی اس پوسٹ پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا- ‘یہ بہت صحیح ہے۔’ رشمیکا  مندناکے اس تبصرے کے بعد مداحوں کو لگتا ہے کہ وہ وجے  کونڈاسے شادی کرنے والی ہیں۔ ایک مداح نے لکھا- مجھے لگتا ہے کہ رشمیکا  مندنامستقبل میں وجے کونڈا سے شادی کریں گی۔ جب کہ ایک اور نے لکھا- اس نے بالواسطہ تصدیق کردی ہے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ رشمیکا  مندنا اور وجے  کونڈانے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ گیتا گووندم اور پیارے کامریڈ میں ان کی کیمسٹری کو بہت سراہا گیا۔ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں گیتا گووندم کے بعد آنے لگیں۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

1 min ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago