سیاست

PM Modi in Gurudwara Patna Sahib: پی ایم مودی نے پٹنہ کے گوردوارہ پٹنہ صاحب میں کی سیوا، لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز …

  وزیر اعظم نریندر مودی نے پٹنہ میں گرودوارہ پٹنہ صاحب کا دورہ کرنے کے بعد سیوا کی۔ اس دوران پی ایم مودی گرودوارہ پٹنہ صاحب میں لنگر کی سیواکرتے نظر آئے۔ اس سے پہلےلوک سبھا انتخابات کی مہم کے ایک حصے کے طور پرپی ایم مودی نے اتوار کی شام بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک شاندار اور عظیم الشان روڈ شو کا انعقاد کیا۔ روڈ شو کے دوران وزیر اعظم مودی کو پھولوں سے سجے رتھ کی شکل میں بنی زعفرانی  رنگ   (بھگوا رنگ )کی گاڑی پر کھڑے ہو کر لوگوں کا ہاتھ  ہلاہلا کر مبارکباد قبول کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پیر کی صبح بہار کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی گرو گوبند سنگھ جی کی جائے پیدائش تخت شری ہرمندر جی پہنچے اور متھا ٹیکا۔ اس دوران وزیر اعظم کو زعفرانی  رنگ  کی پگڑی پہنے دیکھا گیا۔ وزیر اعظم

مودی نے ہریمندر صاحب میں پوجا کی اور لنگر کی سیواکی۔ اس دوران گروگھر کے وقار کے مطابق وزیر اعظم کا استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد کے لیے انتظامی کمیٹی کی جانب سے پہلے سے ہی خصوصی تیاریاں کی گئی تھیں۔
پی ایم مودی ہرمندر صاحب پہنچنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں

پی ایم مودی ہرمندر صاحب پہنچنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔ پٹنہ صاحب سے بی جے پی امیدوار اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد بھی اس دوران ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایم مودی نے لنگر  کاپرساد، روٹیاں تیار کیں۔ اس دوران انہوں نے ہتھیاریوں کے درشن کئے شبددسنی۔ لوگوں سے ملے اور سب کا  استقبال قبول کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی جی پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے گرو گوبند سنگھ کی مقدس جائے پیدائش کا دورہ کیا۔ اس سے پہلے اتوار کو وزیر اعظم نے پٹنہ میں روڈ شو کیا تھا۔ انہوں نے اتوار کی رات راج بھون میں قیام کیا۔ پیر کو ان کا حاجی پور، مظفر پور اور سارن میں انتخابی پروگرام ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

14 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

42 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

5 hours ago