قومی

CBSE 12th Result 2024: سی بی ایس ای بورڈ نے جاری کئے 12ویں کے نتائج، لڑکیوں نے ماری بازی

CBSE Board 12th Result 2024 Released: سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ سی بی ایس ای کے نتائج میں 87.98  فیصدی لڑکیاں اورلڑکے پاس ہوئے ہیں۔ سی بی ایس ای کے نتائج میں 85.12 فیصد کامیابی حاصل کی ہے، جوگزشتہ سال 84.67 فیصد تھا۔ وہیں لڑکیوں کا نتیجہ 91.52 فیصدی درج کیا گیا ہے۔ ترویندرم خطے کا نتیجہ سب سے زیادہ 99.91 فیصد ہے۔ وہیں اس کے بعد وجے واڑہ اورچنئی کا نتجہ 99.04 فیصد اور 98.47 فیصد ے۔

آپ کوبتا دیں کہ وہ امیدوارجنہوں نے اس سال کی سی بی ایس ای بورڈ کی بارہویں کا امتحان دیا ہو، وہ آفیشیل ویب سائٹ پرجاکرنتائج دیکھ سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے آپ ان میں سے کسی بھی ایک ویب سائٹ پرجاسکتے ہیں اوراپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای بورڈ نے 12ویں امتحان کا انعقاد پورے ملک میں مقررہ مراکزپر مبنی ثانوی تعلیمی بورڈ کی طرف سے 15 فروری سے 2 اپریل تک کیا گیا تھا۔

cbseresults.nic.in

results.cbse.nic.in

cbse.nic.in

cbse.gov.in

digilocker.gov.in

results.gov.in

آف لائن بھی چیک کرسکتے ہیں نتائج

آف لائن یا فون کے میسیج سیکشن سے نتائج دیکھنے کے لئے سب سے پہلے موبائل کے میسیج سیکشن میں جائیں۔ یہاں ٹائپ کریں CBSE12 ، رول نمبر، تاریخ پیدائش (ڈی اوبی)، اسکول نمبر، سینٹرنمبراور 7738299899 بھیج دیں۔ اتنا کرتے ہی نتائج آپ کے فون پرٹیکسٹ میسیج کے ذریعہ آجائے گا۔

اتنے طلباوطالبات کو تھا نتائج کا انتظار

سی بی ایس ای بورڈ 12ویں میں اس بارتقریباً 18 لاکھ بچوں نے حصہ لیا تھا۔ ان سبھی کو نتائج کا انتظارتھا جو آج پوری ہوگئی ہے۔ اب کچھ ہی دیرمیں دسویں کے نتائج کا بھی اعلان ہونے والا ہے۔

اس خبرمیں اپڈیٹ جاری ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

26 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago