سیاست

PM Modi gifts development projects worth Rs 9,000 crore to Mizoram: پی ایم مودی کی میزورم کو 9 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغات، تین نئی ایکسپریس ٹرینوں کا کیا افتتاح

ایزول – پی ایم نریندر مودی نے شمال مشرقی ریاست میزورم کے عوام کے لیے 9 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پرپی ایم مودی نے تین نئی ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جنہیں میزورم کے عوام کے لیے ایک بڑی ریلوے سہولت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
آج پی ایم مودی اپنے شمال مشرقی ریاستوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں میزورم کے دارالحکومت ایزول پہنچے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ خراب موسم کے باعث وہ عوامی اجتماع میں براہِ راست شریک نہ ہو سکے۔ اس کے باوجود، اُنہوں نے لینگپُئی ایئرپورٹ سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ریاست کے عوام کو اپنی محبت اور عزم کا یقین دلایا۔
مودی نے اپنے خطاب میں کہا:میں اس وقت مِیزورم کےلینگپُئی ایئرپورٹ پر موجود ہوں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ خراب موسم کے باعث میں ایزول میں آپ سب کے درمیان موجود نہیں ہو پایا، لیکن میں یہاں سے بھی آپ کے پیار اور محبت کو محسوس کر رہا ہوں۔
وزیرِ اعظم نے میزورم کی ترقی کے لیے 8,070 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی نئی بیربی-سیرانگ ریلوے لائن کا بھی افتتاح کیا، جو ریاست کو پہلی بار براہِ راست ہندوستانی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑ دے گی۔
یہ ریلوے لائن نہ صرف ریاست کی معاشی ترقی کا سبب بنے گی بلکہ دور دراز علاقوں کی بہتر رسائی اور روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court on Traffic Challan: ٹریفک چالان کی ادائیگی میں نہ کریں تاخیر، بجلی کے بل میں بھی شامل ہوسکتی ہے بقایا رقم؟ سپریم کورٹ نے دی تجویز

سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…

2 minutes ago

UP Election Muslim Vote Bank: اکھلیش کے پی ڈی اے فارمولے میں اویسی کی انٹری؟ 150 نشستوں پر اے آئی ایم آئی ایم کی تیاری، مسلم ووٹ پر بڑھا مقابلہ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…

5 minutes ago

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

32 minutes ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

37 minutes ago