سیاست

General Assembly of the United Nations: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر ایک مذاق ،بھارت نے ممبئی حملوں اور بنگلہ دیش کے قتل عام کی یاد دلائی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں کشمیر پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر بھارت نے سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارت نے اپنے جواب کےحق  کا استعمال کرتے ہوئے ان کے  بیان کو انتہائی ناقص قرار دیا۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار بھاویکا منگلانندن نے کہا کہ فوج کے زیر انتظام ملک جو دہشت گردی، منشیات، تجارت اور بین الاقوامی جرائم کے حوالے سے پوری دنیا میں بدنام ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر کیسے حملہ کر سکتا ہے۔

‘پاکستانی وزیراعظم کی تقریر ایک مذاق ہے’

بھارتی سفارت کار کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے ملاقات میں ایک مضحکہ خیز بات سننے کو ملی۔ میں پاکستانی وزیراعظم کی تقریر میں بھارت کے حوالے سے بات کر رہی ہوں۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے طویل عرصے سے سرحد پار دہشت گردی کو اپنے پڑوسیوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔ پاکستان نے ہماری پارلیمنٹ، ہمارے کاروباری شہر ممبئی، بازاروں اور زیارت گاہوں پر دہشت گردانہ حملے کئے۔ حملوں کی فہرست طویل ہے۔ ایسے میں کہیں بھی تشدد کی بات کرنا پاکستان کے لیے سب سے بڑی منافقت ہے۔

پاکستان نےبے بنیاد الزامات لگائے

بھارت کے رائٹ کو ریپلائی کے بعد پاکستان کے ہائی کمشنر نے بھارت پر بے بنیاد الزامات لگا ئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے الزام لگایا، “آر ایس ایس-بی جے پی حکومت دلتوں، اقلیتوں اور کشمیریوں پر مظالم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ بھارت پاکستان میں  تحریک پاکستان اور بلوچستان آرمی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے”۔

وزیراعظم پاکستان نے یو این جی اے میں کیا کہا؟

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو جنرل اسمبلی سے اپنے سالانہ خطاب میں ایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے ہندوستان پر اپنی فوجی صلاحیت کو بڑے پیمانے پر بڑھانے اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) پر قبضہ کرنے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کرنے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا۔ پاکستان کے وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت 2019 میں جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بھارت اپنی مسلم آبادی کو محکوم بنانے اور اسلامی ورثے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago