اسپورٹس

IND vs BAN: کیا کانپور میں بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کھیل کرے گی خراب ؟ جانئے کیسا رہے گا موسم

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کانپور میں کھیلا جا رہا ہے۔ کانپور ٹیسٹ 27 ستمبر سے شروع ہوا۔ میچ کے پہلے ہی دن بارش کے دن مقررہ وقت سے پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔ کانپور میں بارش نے شائقین کا مزہ خراب کردیا۔ تو کیا بارش کانپور ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بھی خراب کرے گی؟ آئیے جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کانپور میں موسم کیسا رہے گا۔

یہ جان کر شاید آپ کو اچھا نہ لگے، لیکن کانپور میں ٹیسٹ کے دوسرے دن بھی بارش کا پورا امکان ہے۔ Accuweather کے مطابق ٹیسٹ کے دوسرے دن یعنی 28 ستمبر کو کانپور میں تقریباً 80 فیصد بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 25 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ایسے میں بارش دوسرے دن بھی شائقین کا مزہ خراب کر سکتی ہے۔

پہلے دن بارش  نے کیا تھا پریشان

پہلے ہی دن بارش کی وجہ سے کھیل کا آغاز ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوا۔ میچ کے دوران بارش نے کئی بار پریشانی کھڑی کی۔ پھر بارش کی وجہ سے دوسرے سیشن کا آغاز 15 منٹ تاخیر سے ہوا۔ بات یہیں تک محدود نہیں رہی، بارش کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل تقریباً 2 گھنٹے پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔

پہلے دن صرف 35 اوور کھیلے گئے

گرین پارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل صرف 35 اوورز ہی مکمل ہو سکا۔ بنگلہ دیش نے مقررہ 35 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔ اس دوران بھارت کی جانب سے فاسٹ بولر آکاش دیپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں اور 1 وکٹ اسٹار اسپنر روی چندرن اشون کے نام رہی۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ دوسرے دن میچ کس کہاں تک پہنچ پاتاہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court on Allahabad High Court: الہ آباد ہائی کورٹ کی حالت تشویشناک،عباس انصاری کیس میں سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ

آج کپل سبل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کیس کی سماعت…

20 minutes ago

باپ بیٹے کے رشتے کی آڑ میں صفائی سے متعلق قدامت پسند سوچ پر حملہ کرتی ہے سنجے مشرا کی فلم جائیے آپ کہاں جائیں گے

فلم میں ایک غریب خاندان کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ چھوٹے شہروں…

50 minutes ago

Maha Kumbh: مہا کمبھ میں روزانہ 1 لاکھ عقیدت مندوں کو پرساد تقسیم کریں گے گوتم اڈانی

ہندوستانی ارب پتی گوتم اڈانی کی سربراہی میں اڈانی گروپ بھی اس میگا ایونٹ میں…

1 hour ago

Congress On INDIA Alliance: ’انڈیا بلاک ختم ہوگیا‘، کانگریس لیڈر پون کھیڑا کا بڑا دعویٰ، کہا- لوک سبھا الیکشن تک ہی تھا الائنس

انڈیا الائنس سے متعلق الائنس سے وابستہ لیڈران نے کہا کہ یہ الائنس صرف لوک…

1 hour ago