سیاست

Tirupati Laddu Issue : تروپتی مندر کے لڈومعاملے پر سپریم کورٹ میں  پیر کو سماعت ، سبرامنیم سوامی نے عرضی داخل کر کیا یہ مطالبہ

تروپتی مندر کے لڈو میں مبینہ طور پر جانوروں کی چربی ملنے کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی اور سابق تروملا تروپتی دیوستھانم ( ٹی ٹی ڈی ٹرسٹ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن وائی وی سبا ریڈی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ اب سپریم کورٹ 30 ستمبر کو اس کی سماعت کرے گی۔

سی ایم نائیڈو کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے

سبرامنیم سوامی نے سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کر کے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ نائیڈو نے الزام لگایا ہے کہ تروپتی ترومالا مندر کے پرشاد میں جانوروں کے گوشت اور دیگر بوسیدہ اشیاء کی ملاوٹ کی گئی ہے۔

تحقیقات ایس آئی ٹی سے کرائی جائے

جب کہ تروملا تروپتی دیوستھانم ٹرسٹ کے سابق چیرمین اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ وائی وی سبا ریڈی نے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کے تحت ایک آزاد تحقیقاتی کمیٹی (ایس آئی ٹی) تشکیل دے کر ان الزامات کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی سی اے آر ممبر نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

دوسری طرف انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ایک رکن نے جمعہ کو نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ- لائیواسٹاک اینڈ فیڈ اینالیسس اینڈ اسٹڈی سینٹر کی حالیہ رپورٹ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ میں تروپتی کے لڈو میں جانوروں کی چربی کے استعمال کی تصدیق کی گئی ہے۔

صدر کو لکھا گیا خط

آئی سی اے آر کے رکن وینوگوپال بدرواڑا نے صدر دروپدی مرمو کو لکھے پانچ صفحات کے خط میں رپورٹ کی سالمیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ملک بھر کے مندروں میں ‘بلونا دیسی گائے کے گھی’ کے استعمال کو لازمی بنانے پر بھی زور دیا۔

مقامی مویشیوں کے ورثے کے تحفظ کو فروغ ملے گا

اس کے ساتھ انہوں نے دلیل دی کہ یہ قدم مندر کے پرشاد پر اعتماد بحال کرے گا اور ملک کے مقامی مویشیوں کے وراثت کے تحفظ کو فروغ دے گا۔ وینوگوپال بدرواڑا نے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ- سینٹر فار لائیواسٹاک اینڈ فیڈ اینالیسس اینڈ اسٹڈیز (NDDB-CALF) رپورٹ کے نتائج کی جامع تحقیقات کی بھی درخواست کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

4 hours ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

4 hours ago