قومی

بی جے پی حکومت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر بنایا جا رہا ہے نشانہ، ماہرتعلیم کلیم الحفیظ نے کیوں کہی یہ بات؟

معروف دانشوراوراسلامی اسکالرکلیم الحفیظ نے کہا کہ بی جے پی ملک میں جب سے اقتدارمیں آئی ہے، جب سے اس کی پالیسیاں فاشزم کی طرف لے جا رہی ہے۔ اس کے بعد سے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جان بوجھ کراور منظم طریقے سے مسلمانوں کو پریشانی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کی وجہ سے ہی ملک میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ آج ہرمحاذ پرمسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ یہاں پر دیکھئے بھارت ایکسپریس کا ایکسکلوزیوانٹرویو۔

دہلی کے سابق ریاستی صدرکلیم الحفیظ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے لیڈراور سابق رکن پارلیمنٹ امتیازجلیل کی طرف سے ممبئی میں نکالی گئی ریلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اسی طرح سے اپنی آوازاٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں نہیں ہوں، لیکن ان کے اس قدم کی میں پُرزورحمایت کرتا ہوں کیونکہ ہم کچھ بھی برداشت کرلیں گے، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگزنہیں برداشت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس–

Nisar Ahmad

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

8 hours ago

Cnap System Telecom Rule: اسپیم اور فرضی کالز کا کھیل ختم! یکم نومبر سے موبائل صارفین کے لیے بڑی تبدیلی، جانیے پوری خبر

موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…

10 hours ago