سیاست

Nitish Kumar back gate entry in Rabri Devi House: پچھلے دروازے سے رابڑی دیوی کے گھر میں داخل ہوئے نتیش کمار،10 منٹ بعد ہی نکل آئے باہر

مکر سنکرانتی کے موقع پر پیر (15 جنوری) کو رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر ایک مختلف تصویر دیکھی گئی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار دہی چوڑا ضیافت میں شرکت کے لیے پہنچے لیکن مرکزی دروازے سے جانے کے بجائے پچھلے گیٹ سے اندر چلے گئے۔ 10 منٹ تک رابڑی کی رہائش گاہ پر رہے۔ نتیش کمار للن سنگھ کے ساتھ پچھلے گیٹ سے پیدل روانہ ہوئے۔

نتیش کمار جب رابڑی کی رہائش گاہ پہنچے تو تیجسوی یادو خود ان کے استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ آخر میں وہ ان کو باہر چھوڑنے بھی آئے۔ تاہم نتیش کمار نے میڈیا سے بات نہیں کی۔ اس طرح نتیش کمار کے داخل ہونے اور میڈیا کو کوئی بیان دیے بغیر چلے جانے کے بعد یہ سسپنس ہے کہ سی ایم پچھلے گیٹ سے کیوں داخل ہوئے؟ نتیش کے دماغ میں کیا چل رہا ہے؟ کیا نتیش انڈیا اتحاد سے ناراض ہیں؟

سیاسی حلقوں میں یہ بھی بحث ہے کہ نتیش مکر سنکرانتی کے بعد کوئی بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں۔ 10 منٹ کے اندر سی ایم نتیش نے رابڑی کی رہائش گاہ پر لالو سے بھی ملاقات کی۔ دہی چوڑے کی دعوت پر سیاسی حلقوں میں طرح طرح کی بحث جاری ہیں۔ آپ کو بتادیں  کہ سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے۔ وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔ نتیش نے کوآرڈینیٹر کا عہدہ ٹھکرا دیا تھا۔ یہ سب اپنے آپ میں بہت کچھ بتا رہا ہے۔

آر جے ڈی ایم ایل اے مکیش روشن نے کہا کہ نتیش کمار انڈیا اتحاد سے ناراض نہیں ہیں۔ انڈیا اتحاد مل کر لوک سبھا انتخابات لڑے گا۔ سیٹوں کی تقسیم اور وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ اگر نتیش کمار پچھلے گیٹ سے آئے اور فوراً پچھلے گیٹ سے چلے گئے تو اس سے کچھ اورمطلب نہ نکالا جائے۔مہاگٹھ بندھن کے رہنماؤں کو رابڑی کی رہائش گاہ پر مدعو کیا گیا ہے۔ ہر کوئی آکر دہی چوڑہ کا مزہ لے رہا ہے۔ مایاوتی انڈیا الائنس میں شامل نہیں ہو رہی ہیں یہ انڈیا الائنس کے لیے نہیں میڈیا کے لیے ایک جھٹکا ہے۔انڈیا اتحاد متحد ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

44 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago