اسپورٹس

ICC Awards For 2023: ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے لے کر ٹیسٹ تک، ان  کھلاڑی کو مل سکتا ہے 2023 کے بہترین کرکٹر کا خطاب

ICC Awards For 2023: سال 2023  کے لئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اس سال کے آغاز میں ہی شارٹ لسٹ کیا جا چکا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے لے کر ٹیسٹ تک، ہر فارمیٹ میں چار چار کھلاڑی کو نومینیشن ملا ہے۔ جلد ہی ان کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کو مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز کا فاتح قرار دیا جائے گا۔

T20 انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر 2023

 اس  ایوارڈ کے لئے بھارت سے سوریہ کمار یادیو، زمبابوے سے سکندر رضا، یوگنڈا سے الپیش رامجانی اور نیوزی لینڈ سے مارک چیپ مین کو نومینیشن  ملا ہے ۔اس ریس میں سب سے آگے  سوریہ کمار یادو ہیں ۔پچھلے سال انہوں نے 17 ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز میں 48.86 کی اوسط اور 155.95 کے دھماکہ خیز اسٹرائیک ریٹ سے 733 رنز بنائے۔ یہاں سوریا کو سکندر رضا اور مارک چیپ مین سے سخت ٹکر مل رہی ہے۔

ODI کرکٹر آف دی ایئر 2023

اس زمرے میں ہندوستان کے تین اور نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی نے نومینیشن ملا ہے۔ شبمن گل، ویراٹ کوہلی اور محمد شامی ہیں۔ اس طرف نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیرل مچل  نا م بھی شامل ہے۔ اس ایوارڈ کی دوڑ میں شامل چاروں کھلاڑیوں کے درمیان تقریباً برابر مقابلہ ہے۔ گزشتہ سال ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز شبمن گل (1584 رنز) ،جب کہ محمد شامی نے صرف 19 میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یہاں ڈیرل مچل نے بلے اور گیند دونوں سے کمال کیا۔ انہوں نے 1204 رنز بنائے اور 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ویراٹ کوہلی 1377 رنز بناکر اس دوڑ میں شامل ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ڈیرل مچل کا مضبوط دعویٰ ہے۔

سال 2023 کا ٹیسٹ کرکٹر

آسٹریلیا کے دو اور انگلینڈ اور بھارت سے ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ ہندوستانی اسپنر آر اشون صرف 7 میچوں میں 41 وکٹوں کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں، جب کہ ٹریوس ہیڈ 12 میچوں میں 919 رنز بنا کر اپنا دعویٰ  بھی بنائے ہوئے ہیں ۔ عثمان خواجہ نے گزشتہ سال 1210 رنز بنائے ہیں۔ وہیں جو روٹ نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 787 رنز بنائے اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ بھی کافی  دلچسپ ہے۔ لیکن یہاں عثمان خواجہ تھوڑاآگے دکھائی دے رہے ہیں۔

کرکٹر آف دی ایئر 2023

ہندوستان اور آسٹریلیا کے دو دو کھلاڑی اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہیں۔ ٹریوس ہیڈ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے ۔جنہوں نے 31 میچوں میں 1698 رنز بنائے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ورلڈ کپ فائنل میں پلیئر آف دی میچ رہے۔ پیٹ کمنز نے 24 بین الاقوامی میچوں میں 59 وکٹیں حاصل کیں اور 422 رنز بنائے۔ پیٹ کمنز نے آسٹریلیا کو ڈبلیو ٹی سی اور ورلڈ کپ جیت میں اہم رول ادا کیاہے۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے ویراٹ کوہلی ہیں۔ ویراٹ نے 35 میچوں میں 2048 رنز بنائے ہیں اور رویندرا جدیجا نے 66 وکٹیں لے کر 613 رنز بنائے ہیں۔ مجموعی طور پر ریس یہاں بھی دلچسپ ہے۔ پیٹ کمنز اس ریس میں قدرے غالب دکھائی دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

46 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago