مشہور شاعر وادیب منو ر رانا کے انتقال سے پوری ادبی برادری سوگوار ہے۔ البتہ منور رانا کی شخصیت ایسی تھی کہ ان کے جانے سے صرف ادبی دنیا میں ہی نہیں سیاسی ، سماجی اور تعلیمی میدان میں بھی ماتم کا ماحول ہے۔ منور رانا کے انتقال پر سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی دکھ اورتعزیت کا اظہار مسلسل ہورہا ہے ۔ اسی ضمن میں آج وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں منور رانا کو یاد کیا ہے اور خراج پیش کرتے ہوئے ان کی ادبی خدمات کو سراہا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ منو ر رانا کے انتقال کی خبر سے کافی تکلیف ہوئی ہے۔اردو ادب وشاعری میں ان کی بہترین شراکت داری ہے۔ان کے وارثین کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے۔
وہیں کانگریس پارٹی کے بھی کئی رہنماوں نے منور رانا کو یاد کیا ہے اور خراج عقیدت پیش کی ہے۔ کانگریس کے آفیشیل ایکس اکاونٹ پر منور رانا کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مشہور شاعر منور رانا جی کا انتقال بہت ہی دکھ پہنچانے والی خبر ہے۔ شاعری کی دنیا میں ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ ایشور ان کی روح کو سکون دے اور ان کے اہل خانہ کو دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ہمت دے۔
کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھی منور رانا کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے۔ میں اردو میں غزل کہتاہوں ،ہندی مسکراتی ہے۔ اردو کے مشہور شاعر، منور رانا جی کا انتقال ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے الفاظ رشتوں کے خوبصورت تانا بانا بنتے تھے۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے تئیں میری تعزیت ۔
اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے بھی منور رانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ان کے جنازے میں شرکت کی ہے۔ البتہ اس سے پہلے انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ
تو اب اس گاوں سے رشتہ ہمارا ختم ہوتا ہے ۔ پھر آنکھیں کھو لی جائیں کہ سپنہ ختم ہوتا ہے۔
ملک کے مشہور شاعر منور رانا کا انتقال کافی تکلیف دہ ہے۔ مرحوم کی روح کے سکون کی دعا کرتا ہوں۔
ان رہنماوں کے علاوہ بھی متعدد دیگر سیاسی شخصیات نے منور رانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہیں دوسری طرف سماجی اور تعلیمی شخصیات نے بھی منور رانا کے انتقال کو اردو شاعری میں ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے ۔
بھارت ایکسپریس۔
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…