دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں شاندار جیت کے بعد آپ کے ورکروں کو خطاب کرتے ہوئے دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے کہا کہ سب سے پہلے اتنی بڑی جیت کے لئے وہ دہلی کے لوگوں اور ورکروں کو مبار ک باد دیناچاہتےہیں ۔کیجریوال نے کہا کہ اپ نے اپنے بیٹے بھائی کو اس لائق سمجھا کے ایم سی ڈی کی ذمہ داری دی۔
دہلی کے وزیر اعلی ٰ اروندر کیجروال نے ایم سی ڈی میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کی اور بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا تکبر کرنے سے بڑی بڑی حکومتیں ختم ہوجاتیں ہیں۔
دہلی ایم سی ڈی الیکشن میں آپ کی جیت پر سابق کرکٹر آپ رکن پارلیمنٹ ہر بھجن سنگھ نے کہا کہ یہ بڑی جیت ہے ۔ اس کو حاصل کرنا بڑا کا م تھا۔ انہوں نے آگے کہا کہ میں کیجریوال سمیت سبھی کو مبارک باد دیتا ہوں۔
ایم سی ڈی میں دھماکے دار جیت کے بعد آپ نے بی جے پی کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جتنے امیدوار نے جیت حاصل کی۔ان سب کو مبارک باد پیش کی۔ بی جے پی اور کانگریس والوں کو بھی مبارک باد دی ۔ آپ نے کہا کہ جو ہارے، مایوس مت ہونا، دہلی کی صفائی میں آپ کی بھی ساجھے داری ہوگی۔اب سبھی کو مل کر کام کرنا ہے ۔ آپ نے کہا کہ وزیر اعظم جی کا اشیرواد اور مرکز میں آپ کی حمایت بھی چاہئے ۔
بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…