سیاست

G20 Summit Delhi: ‘بھارت کا پیغام…’، آئی ایم ایف کی گیتا گوپی ناتھ نے جی 20 کی کامیاب تقریب پر کہا، پی ایم مودی نے دیا رپلائی

G20 Summit Delhi: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈپٹی ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے نئی دہلی میں منعقدہ جی20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن ہفتہ 9 ستمبر کو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ موقع صدر دروپدی مرمو کی طرف سے جی20 کے مہمانوں کے لیے بھارت منڈپم میں منعقدہ عشائیہ (ڈنر)کی تقریب، جس میں جی20 ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گیتا گوپی ناتھ نے انہیں جی20 کی کامیاب تقریب پر مبارکباد دی۔ اس پر وزیراعظم نے بھی انہیں رپلایا   دیا۔

گیتا گوپی ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا”جی 20 کے کامیاب  تقریب کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباددی ۔ ‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’ کا ہندوستان کا پیغام تمام مندوبین کے ساتھ مضبوطی سے گونج رہا ہے۔”

پی ایم مودی نے  دیارپلائی

گیتا گوپی ناتھ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا، “آپ کے مہربان الفاظ کے لیے شکریہ۔ جی20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ہماری کوششیں اتحاد اور ترقی کے اجتماعی جذبے کا ثبوت ہیں۔”

وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کی۔ صدر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ایکس پر لکھا، صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کا اعزاز، جس کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔

30سے ​​زائد ممالک اور تنظیموں  کے رہنماؤں کی میزبانی

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو جی20 سربراہی اجلاس کے پہلے دن بھارت پویلین کنونشن سینٹر میں امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سمیت 30 سے ​​زیادہ ممالک اور تنظیموں کے رہنماؤں کی میزبانی کی۔

کانفرنس کے پہلے دن کئی اہم کامیابیوں کا مشاہدہ کیا گیا، جس میں سب سے بڑی کامیابی مکمل اتفاق رائے کے ساتھ دہلی اعلامیہ کو اپنانا ہے۔ اس کے علاوہ گروپ میں افریقن یونین کی شمولیت، بائیو فیول الائنس کا اعلان اور انڈیا-مشرق وسطی یورپ اکنامک کوریڈور بھی شامل تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 minutes ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

24 minutes ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago