قومی

G20 Summit Delhi: دہلی میں ہوئی بارش سے بھارت منڈپم کا احاطہ پانی سے بھر گیا، کانگریس نے کیا طنز،ترقی بہ رہی ہے

 قومی دارلحکومت دہلی میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھارت منڈپم کے احطہ میں پانی بھر گیا۔ جی 20 ممبران کی میزبانی کے لیے بنائے گئے بھارت منڈپم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ اس کو لے کر کانگریس نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

ہفتہ کو، پی ایم مودی نے بھارت منڈپم میں 30 سے ​​زیادہ ممالک اور تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں کی میزبانی کی۔ اب  بھارت منڈپم کا احاطہ پانی سے بھرا ہوا ہے ۔ اور اس سے متعلق ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پانی سے بھرے بھارت منڈپم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر بی وی سرینواس نے کہا کہ بھارت منڈپم میں ترقی(وکاس) تیر رہی ہے۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

2 hours ago