سیاست

70 سال پہلے لیا ہوتا فیصلہ تو ملک برباد نہیں ہوتا، بجرنگ دل پر بین کےوعدے پر کانگریس سے بولے مولانا ارشد مدنی

ممبئی کے آزاد میدان میں جمعیت علمائے ہند کے اجلاس میں مولانا ارشد مدنی کا نیا بیان سامنے آیا ہے۔ بجرنگ دل کو فرقہ پرستوں کی جماعت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس نے 70 سال پہلے اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہوتا تو ملک برباد نہ ہوتا۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ کانگریس میں بھی کچھ فرقہ پرست طاقتیں تھیں جنہوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر سید ارشد مدنی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں فرقہ پرست جماعت بجرنگ دل کو بند کرنے کی بات کی تھی۔ اگر وہ یہ فیصلہ 70 سال پہلے کر لیتے تو ملک برباد نہ ہوتا۔

‘کانگریس اپنی غلطی سدھار رہی ہے’

ارشد مدنی نے کہا، ‘جب انہوں نے یہ کہا تو شور مچ گیا کہ کانگریس نے اسے اپنے منشور میں شامل کرکے غلطی کی ہے۔ میں سمجھا تھا کہ غلطی نہیں بلکہ اپنی غلطی غورفکرکیا جارہا ہے ۔ مولانا ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ کانگریس اپنی 70 سال پرانی غلطی کو سدھار رہی ہے۔

اس سے قبل ارشد مدنی نے کہا تھا کہ جو لوگ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کر رہے ہیں وہ سب غدار ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر ہندو ملک بنانے کی بات کرنے والے غدار نہیں تو مسلم ملک کا مطالبہ کرنے والے بھی غدار نہیں ہیں۔

کرناٹک الیکشن میں کانگریس نے کیا تھا وعدہ

کرناٹک الیکشن کے دوان کانگریس نے اپنے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ حکومت بنے پر وہ بجرنگ دل پر بین لگائے گی۔ اس معاملے کو لے کر کافی تنازعہ بھی ہوا۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی نے اسے بجرنگ بلی کی توہین قرار دیا۔

کرناٹک انتخابی نتائج میں کانگریس نے 224 میں سے 135 سیٹیں حاصل کرکے اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت بنا لی ہے۔

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

5 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

5 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

5 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

6 hours ago