اس اہم مقابلے میں گجرات نے 198 رنوں کے ٹارگیٹ کا تعاقب کرتے ہوئے 19.1 اوور میں 6 وکٹوں سے جیت حاصل کر لی۔ جی ٹی کی اس جیت کے ہیرو شبمن گل رہے جنہوں نے شاندار سنچری لگایا اور اپنی ٹیم کے لیے ویننگ سکس لگایا۔ اس میچ میں آر سی بی نے ایک بڑا اسکور کھڑا کیا لیکن شبمن گل کی شاندار بلے بازی نے گجرات کے لیے اس ٹارگیٹ کو آسان بنا دیا۔ بتا دیں کہ گل نے اس سیزن کی دوسری سنچری بنائی ہے۔ اس دوران وجے شنکر نے بھی جی ٹی کے لیے 53 رنوں کی اہم اننگ کھیلی۔
گجرات نے توڑا آرسی بی کے مداحوں کا دل
اس مقابلے کو جیت کر گجرات ٹائٹنز نے آر سی بی کی پلے آف کی امیدوں کو بھی توڑ دیا اور ممبئی انڈینس نے پلے آف میں نمبر 4 پر رہ کر اپنی جگہ پکی کر لی۔ پلے آف میں جگہ بنانے والی ٹیمیں گجرات، چنئی، لکھنؤ اور ممبئی ہیں۔
مشکل وقت میں کوہلی نے کھیلی مضبوط اننگ
اس کرو یا مرو کے مقابلے میں جب آر سی بی کے دیگر بلے بازوں نے گھٹنے ٹیک دیے تو ویراٹ کوہلی نے اکیلے ہی مورچہ سنبھالا اور پہلی گیند سے آخری گیند تک کریز پر موجود رہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو اپنے دم پر ایک بڑے اسکور تک پہنچایا۔ کوہلی نے 60
گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سنچری مکمل کی۔ کنگ کوہلی کے ناقابل شکست 101 رنز کی مدد سے آر سی بی نے پلے آف کی ریس میں ایک اہم میچ میں جی ٹی کے سامنے 198 رنز کا ہدف رکھا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…