Delhi MCD Result: اوکھلا کے ذاکر نگر، وارڈ نمبر 189 سے نازیہ دانش نے عام آدمی پارٹی کی سلمہ خان کو 473 ووٹ سے شکست دی ہے۔ 4 دسمبر کو ایم سی ڈی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہوا تھا جن کے نتائج آج آئے ہیں۔ نتائج میں دہلی کے ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اکثریت حاصل کی ہے۔ اوکھلا کے ابوالفضل وارڈ نمبر 188 سے کانگریس کی اریبہ خان نے عام آدمی پارٹی کے واجد خان اور بی جے پی کے چرن سنگھ کو شکست دیتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔
مصطفی آباد سے سبیلہ بیگم ، برج پوری سے نازیہ جاوید ، شاستری پارک سے حاجی ثمیر احمداور کبیر نگر سے حاجی ظریف نے جیت حاصل کی ہے۔ یہ سبھی کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر میدان میں تھے۔ وہیں جامع مسجد سے سلطانہ آباد، چاندنی محل سے علی اقبال، سیتارام بازار سے رافعہ، بالیماران سے محمد صادق، قریش نگر سے شمیم بانواور شری رام کالونی سے ہیمل ملک نے جیت حاصل کی ہے۔ یہ سبھی عام آدمی پارٹی کی جانب سےایم سی ڈی انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ سیلم پور سے حاجن شکیلہ جیت گئی ہیں جو کہ آزاد الیکشن لڑ رہیں تھیں۔
-بھارت ایکسپریس
محکمہ اقتصادی امور (DEA) سے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ…
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ناگ Mk-2 کے مکمل ہتھیاروں کے نظام کی کامیاب…
حکومت نے رواں مالی سال میں ڈائریکٹ ٹیکس سے 22.07 لاکھ کروڑ روپے اکٹھا کرنے…
مالی سال 25 کے پہلے نو مہینوں میں لین دین کی میز پر ملٹی سٹی…
چھوٹے شہروں میں آن لائن اخراجات کا حصہ 2019 اور 2024 کے درمیان 53 فیصد…
الیکٹرانکس کی صنعت نے 2030 تک مینوفیکچرنگ میں 500 بلین ڈالر حاصل کرنے کا ہدف…