قومی

Nag Mk 2 tested successfully: اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ’ناگ ایم کے 2‘ کے نئے ورژن کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: ہندوستان نے دیسی طور پر تیار کردہ تیسری نسل کے اینٹی ٹینک ’گائیڈڈ‘ میزائل ناگ ایم کے 2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا کہ یہ ٹیسٹ حال ہی میں سینئر فوجی افسران کی موجودگی میں راجستھان کے پوکھرن میں فائرنگ رینج میں کئے گئے۔ وزارت نے کہا، ’’دیسی طور پر تیار کردہ تیسری نسل کے اینٹی ٹینک ’فائر اینڈ فارگیٹ‘ گائیڈڈ میزائل ناگ MK-2 کا حال ہی میں پوکھرن فیلڈ رینج میں ہندوستانی فوج کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔‘‘

وزارت نے کہا، ’’تینوں ٹیسٹوں کے دوران، میزائل سسٹم نے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم رینج میں تمام اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا، اس طرح اس کی ٹارگٹ مارنے کی صلاحیت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ناگ میزائل کیریئر ورژن-2 کی صلاحیت کو بھی ریئل ٹائم میں ٹیس کیا گیا۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، ’’اس کے ساتھ، ہتھیاروں کا پورا نظام اب ہندوستانی فوج میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ناگ Mk-2 کے مکمل ہتھیاروں کے نظام کی کامیاب صلاحیت کے ٹرائل کے لیے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)، ہندوستانی فوج اور صنعت کو مبارکباد دی۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت نے میزائل کو فوج میں شامل کرنے کے لیے تیار کرنے میں تمام متعلقہ فریقوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

2025 میں 8-9 فیصد کی طلب میں اضافے کے ساتھ اسٹیل استعمال کرنے والی بڑی معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دے گا ہندوستان: CRISIL

کریسل (CRISIL) کی مارکیٹ انٹیلی جنس اور تجزیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ…

13 minutes ago

Case against BJP’s Parvesh Verma : بی جے پی امیدوار پرویش ورما کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں،جوتے بانٹنے کے معاملے میں ایف آئی آر درج

اروند کجریوال نے خواتین کو جوتے پہنانے پر پرویش ورما کو نشانہ بنایا۔ کجریوال نے…

41 minutes ago

Kejriwal files nomination from New Delhi: اروند کجریوال نے نئی دہلی سے پرچہ نامزدگی کیا داخل،تیسری بار جیت کا کیا دعویٰ

نئی دہلی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں اپنا نامزدگی داخل کرنے کے بعد، کجریوال نے…

1 hour ago

Adani Group: اڈانی گروپ نے مہا کمبھ میلے میں معذوروں، بزرگوں اور چھوٹے بچوں والی ماؤں کے لیے مفت گولف کارٹس کا کیا انتظام

اڈانی گروپ کے زیراہتمام مہاکمبھ کے سیکٹر 19 میں اسکون کے ذریعہ قائم کردہ مرکز…

1 hour ago