قومی

Ramesh Bidhuri On CM Atishi: آتشی دہلی کی گلیوں میں ہرن کی طرح بھاگ رہی ہیں، رمیش بدھوری کا ایک اور بیان وائرل، عام آدمی پارٹی نے کیا پلٹ وار

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کی کالکاجی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار رمیش بدھوری ایک بار پھر ایک متنازعہ بیان کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ اور کالکاجی سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتشی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی سڑکوں پر ہرن کی طرح گھوم رہی ہیں۔رمیش بدھوری نے کالکاجی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سڑکوں کی حالت خراب ہے، لوگ چار سال سے جہنم میں ہیں۔ آتشی اب گلیوں میں گھوم رہی ہے۔ وہ اس طرح چل رہی ہے جیسے ہرن جنگل میں بھاگتی ہے۔ اگر ہم کسی ماں یا بہن سے ملتے ہیں تو ہم ان سے ملنے کے لیے ایسے بھاگتے ہیں جیسے کمبھ میلے میں اپنی کھوئی ہوئی بہن سے ملتے ہیں۔ وہ چار سال کہاں تھی،تب ان پر انہیں ترس نہیں آیا۔ آتشی نے اپنا نام بدل کر سنگھ لکھا لیکن نامزدگی میں آتشی مارلینا لکھا۔ یہ دوہرا معیار ہے۔

بدھوری کے اس بیان پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گالی گلوج کرنے والے پارٹی کے  لیڈر رمیش بدھوری نے ایک بار پھر اپنی خواتین مخالف سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ بی جے پی امیدوار رمیش بدھوری نے دہلی کی خاتون وزیر اعلیٰ آتشی پر ایک بار پھر تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے۔ دہلی کے عوام ایسے بدتمیز لیڈر اور پارٹی کو معاف نہیں کریں گے۔اس سے پہلے 5 جنوری کو بدھوری نے آتشی پر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ آتشی نے اپنے والد کا نام  بدل لیا ہے۔ پہلے وہ مارلینا تھی، اب وہ سنگھ بن گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی بدھوری نے یہ بھی  کہا تھاکہ لالو یادو نے وعدہ کیا تھا کہ وہ بہار کی سڑکوں کو ہیما مالنی کے گالوں جیسا بنائیں گے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جس طرح اوکھلا اور سنگم وہار کی سڑکیں بنی ہیں۔ اسی طرح میں کالکاجی کی تمام سڑکوں کو پرینکا گاندھی کے گالوں کی طرح بناؤں گا۔ بدھوری کے دونوں بیانات نے کافی تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

From Clay To Consciousness: مٹی سے شعور تک، قدیم ہندوستانی مذہبی متون کی روشنی میں دیوی درگا کی مورتی کا مفہوم

مہا سپتمی کے موقع پر عقیدت مند نو پودوں کے مجموعے، نوپتریکا، کو نصب کرتے…

21 minutes ago

?What Is Happening on the Street: سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟ انقلاب زندہ باد کا نعرہ آج بھی احتجاج کی آواز کیوں ہے؟

قومی پرچم اس ملک کی شناخت ہے جس سے یہ لوگ تعلق رکھتے ہیں، آئین…

1 hour ago

Reactor blast in Bharuch, Gujarat: گجرات کے بھروچ میں فارما کمپنی میں ری ایکٹر دھماکہ، 5 ملازمین کی موت، 6 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے اور راحت…

2 hours ago

No Tariffs on India for Purchasing Oil and Gas from Russia: روس سے تیل اور گیس خریدنے پر ہندوستان پر نہیں لگے گا ٹیرف، ٹرمپ کا بڑا اعلان

قانون کے نافذ ہونے میں دو دن باقی رہنے کے دوران ٹرمپ نے اسی اختیار…

3 hours ago