سیاست

Satyendra Jain: دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل سابق وزیر ستیندر جین کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی کو مقدمہ چلانے کی اجازت

دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی  لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ سی بی آئی کو غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں ستیندر جین کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری مل گئی ہے۔ ایجنسی نے اس معاملے میں 4 جنوری کو ایک ضمنی چارج شیٹ بھی داخل کی ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے اس معاملے کو غور کے لیے درج کیا ہے۔

شکور بستی سے ستیندر جین عام آدمی پارٹی  کے امیدوار

دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 5 فروری 2025 کو ووٹنگ ہونی ہے۔ تمام 70 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 8 فروری 2025 کو ہوگی۔ دہلی کی ان 70 سیٹوں میں سے ایک سیٹ جس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں وہ ہے شکور بستی سیٹ۔ عام آدمی پارٹی نے اس اسمبلی سیٹ پر موجودہ ایم ایل اے ستیندر جین کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کرنیل سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے اور کانگریس پارٹی نے ستیش لوتھرا کو ٹکٹ دیا ہے۔

شکور بستی سیٹ پر 2013 سے عام آدمی پارٹی کا قبضہ ہے اور ستیندر جین یہاں سے لگاتار تین بار الیکشن جیت چکے ہیں۔ اس بار بھی شکور بستی سیٹ سے عام آدمی پارٹی نے ستیندر جین کو ٹکٹ دیا ہے۔ ایسے میں ستیندر جین کو اس سیٹ کے مضبوط دعویدار تصور کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ ستیندر جین کا مقابلہ بی جے پی کے کرنیل سنگھ سے ہے۔ ایسے میں کہا جا سکتا ہے کہ اس سیٹ پر سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ ساتھ ہی کانگریس پارٹی کے ستیش لوتھرا بھی عام آدمی پارٹی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

اکتوبر میں ضمانت دی گئی تھی

دہلی کی ایک عدالت نے اکتوبر 2024 میں ہی ستیندر جین کو ضمانت دی تھی۔ انہیں  مئی 2022 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ ای ڈی نے عدالت میں ان کی ضمانت کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر انہیں ضمانت دی گئی تو وہ گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Polls: مکر سنکرانتی کے موقع پر رٹھالہ پہنچے راہل گاندھی، پوروآنچل کے لوگوں کے ساتھ کھایا دہی چوڑا

رٹھالہ میں پوروانچل سے ووٹروں کی تعداد تقریباً 22 فیصد ہے، جو کہ 70 میں سے…

1 hour ago

Mission Mausam: وزیر اعظم مودی نے کیامشن موسم کا آغاز ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو بھی ملے گا اس سے فائدہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات…

3 hours ago

Asaram Bail: عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام​ کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت

آسارام ​​کو 2013 میں اندور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی عمر 86 سال…

3 hours ago

China considering TikTok sale to Musk: ٹوئٹر کے بعد ایلون مسک ٹک ٹاک کےبھی بن جائیں گے مالک، چین سے سامنے آئی حیرت انگیز رپورٹ

اگر امریکہ میں ٹِک ٹاک پر پابندی لگائی جاتی ہے تو یہ دوسرے امریکی سوشل…

4 hours ago

Delhi Election 2025: سی ایم آتشی کی انتخابی مہم میں سرکاری گاڑی کے استعمال پر ہنگامہ، دہلی پولیس نے درج کی ایف آئی آر

الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دہلی پولیس…

4 hours ago