علاقائی

Former India cricketer and father of Yuvraj Singh, Yograj Singh,: “خواتین کو گھر کا سربراہ بنایا تووہ سب کچھ برباد کر دیں گی”، جانئے کیوں یوراج سنگھ کے والد نے دیا یہ متنازعہ بیان؟

سابق کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ ایک بار پھر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ہندی زبان کے حوالے سے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ اس کے ساتھ  ہی انہوں نے خواتین کی قیادت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

ہندی کے بارے میں دیا گیا متنازعہ بیان

یوگراج سنگھ نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی مرد ہندی زبان بولتا ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی عورت بول رہی ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندی زبان صرف خواتین کو بولنی چاہیے ،جب کہ مردوں کو پنجابی بولنا چاہیے۔

“خواتین کو اختیار نہیں دینا چاہیے”

اس دوران یوگراج سنگھ نے خواتین کے بارے میں کہا کہ انہیں گھر کا سربراہ نہ بنایا جائے، کیونکہ وہ گھر کو برباد کر دیتی ہیں۔ اس نے کہا کہ اگر تم نے اپنی بیوی کو سربراہ بنایا تو وہ تمہارا گھر برباد کر دے گی۔ اس لیے مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اندرا گاندھی نے ملک کو چلایا اورایسے  برباد کردیا۔ انہیں پیار اور عزت دیں، لیکن انہیں کبھی حکومت نہ  دیں ۔
یوگراج سنگھ کا یہ بیان سوشل میڈیا پرخوب  وائرل ہو رہا ہے، جس پر لوگ الگ الگ طرح سے  ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ  تو یوگراج سنگھ پر سخت تنقید کر رہے ہیں ۔

پستول لے کر کپل دیو کے گھر پہنچے

یوگراج سنگھ اپنے انٹرویو کے دوران کپل دیو کے بارے میں بھی بیان دے چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ کپل دیو کو مارنے کے لیے ان کے گھر تک  پہنچ گئےتھے۔ انہوں نے کپل دیو پر الزام لگایا کہ جب وہ کرکٹ ٹیم کے کپتان بنے تو انہوں نے بغیر کسی وجہ کے انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا ،جس کو لے کر میری اہلیہ چاہتی تھیں کہ میں کپل دیو سے پوچھوں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ تب میں نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں کپل دیو کو خونی سبق سکھاؤں گا اور میں پستول لے کر ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا تھا۔ میں نے پہلے کپل دیو کو بہت گالیاں دی اور پھر کہا کہ تمہاری وجہ سے میں نے ایک دوست کھویا ہے، اس لیے تمہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Milkipur By Poll: بی جے پی نے ملکی پور ضمنی انتخاب کے لیے کیا امیدوار کا اعلان، اس لیڈر پر کیا اعتماد کا اظہار

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا…

55 seconds ago

Delhi Polls: مکر سنکرانتی کے موقع پر رٹھالہ پہنچے راہل گاندھی، پوروآنچل کے لوگوں کے ساتھ کھایا دہی چوڑا

رٹھالہ میں پوروانچل سے ووٹروں کی تعداد تقریباً 22 فیصد ہے، جو کہ 70 میں سے…

1 hour ago

Mission Mausam: وزیر اعظم مودی نے کیامشن موسم کا آغاز ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو بھی ملے گا اس سے فائدہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات…

3 hours ago

Asaram Bail: عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام​ کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت

آسارام ​​کو 2013 میں اندور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی عمر 86 سال…

3 hours ago

China considering TikTok sale to Musk: ٹوئٹر کے بعد ایلون مسک ٹک ٹاک کےبھی بن جائیں گے مالک، چین سے سامنے آئی حیرت انگیز رپورٹ

اگر امریکہ میں ٹِک ٹاک پر پابندی لگائی جاتی ہے تو یہ دوسرے امریکی سوشل…

4 hours ago