اسپورٹس

Ira Jadhav creates history: صرف 14 سال کی عمر میں ایرا جادھو نے رقم کی تاریخ ، یہ کارنامہ کرنے والی پہلی ہندوستانی بلے باز بنیں

نئی دہلی: ممبئی کی 14 سالہ اوپنر ایرا جادھو اتوار کو انڈر 19 کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں جب انہوں نے انڈر 19 ویمنز ون ڈے ٹرافی میں میگھالیہ کے خلاف 346 رنز بنائے۔ سچن تندولکر، ونود کامبلی اور اجیت اگرکر کے اسکول شارداشرم ودیامندر کی طالبہ ایرا نے 157 گیندوں میں 42 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی۔ یہ ‘یوتھ لسٹ اے’ میچوں میں کسی ہندوستانی کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ لیکن اس کیٹیگری میں عالمی ریکارڈ جنوبی افریقہ کی لیزیل لی کے نام ہے جنہوں نے 2010 میں ایک ڈومیسٹک میچ میں 427 رنز بنائے تھے۔

ایرا کی  ویمنز پریمیئر لیگ کی آخری نیلامی میں ان کی بولی نہیں لگائی گی تھی ۔ تاہم، انہیں ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستان کی انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ ٹیم کے ‘اسٹینڈ بائی’ میں شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستانی بلے باز جمائمہ روڈریگس کی مداح ایرا کی ٹرپل سنچری اور کپتان ہارلے گالا (116، 79 گیندوں) کے ساتھ اس کی 274 رنز کی دوسری وکٹ کی شراکت سے، ممبئی نے تین وکٹوں پر 563 رنز بنائے۔ جواب میں میگھالیہ کی ٹیم صرف 19 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اننگز میں چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی نے 544 رنز کی بڑی فتح درج کی۔ اس اننگز کے ساتھ ہی ایرا جادھو سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئیں۔

مداح ایرا کے کارناموں کو پسند اور شیئر کر رہے ہیں۔ ایک بار کے لیے بھی کوئی یقین نہیں کر سکتا تھا کہ ایک 14 سال کی لڑکی ایسا کر سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

اعظم خان کل جیل سے آسکتے ہیں باہر، بیٹے عبداللہ اعظم بھی ہوں گے رہا، جانئے پوری تفصیل

ذرائع کے مطابق، سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اوران کے بیٹے عبداللہ اعظم ہفتہ (31…

38 minutes ago

Farewell to Dr. Shams Equbal from the staff of NCPUL: قومی اردو کونسل کے اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر شمس اقبال کو الوداعیہ

ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ…

2 hours ago