جیسے جیسے ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے سیاسی گرما گرمی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس سب کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر کانگریس میں ہنگامہ جاری ہے۔ اب اس معاملے کولے بی جے پی کی راجیہ سبھا ایم پی کرن چودھری نے کانگریس کو گھیرا ہے۔
کرن چودھری نے کہا، “کانگریس میں لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں، بہت سے لوگوں نے دیکھا کہ ان کے ٹکٹ آخری وقت تک تقسیم نہیں ہوسکے، کانگریس لیڈروں نے مفاد کی سیاست کی ہے، جس کی وجہ سے ہریانہ میں پارٹی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ “
انہوں نے کہا، “کانگریس نے اپنے ہی لیڈروں کو ختم کر دیا ہے۔ جو پارٹی اپنے ہی لیڈروں کو ختم کر دے گی وہ کیسے ترقی کرے گی؟ ہریانہ میں کانگریس باپ بیٹے کی پارٹی بن گئی ہے۔ خود غرض سیاست کرنے والے دوسروں کو کیسے ترقی کرنے دیں گے؟ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو برسوں سے ان کے ساتھ جڑے ہوئے تھے، ان سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن ان کے ساتھ دھوکہ ہوگیا۔
‘پارٹی نے وعدہ خلافی کی’
انہوں نے کہا کہ میں نے رام کشن فوجی کا یہ بیان بھی سنا ہے کہ آپ جا کر تیاری کریں، آپ کا ٹکٹ کنفرم ہے۔ رام کشن فوجی کا کہنا ہے کہ بنسی لال کا گھر چھوڑ کرکانگریس میں شامل ہوئے، مجھے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن پارٹی نے اپنا وعدہ توڑ دیا۔”
بھیوانی کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا
کرن چودھری نے کہا کہ کانگریس میں علاقائیت کا غلبہ ہے۔ بھیوانی کو پاکستان سمجھا جاتا تھا۔ کانگریس نے بھیوانی کی ترقی کو نظراندازکیا اوراپنی تمام ترتوجہ روہتک پرمرکوز کی۔ پارٹی میں جھوٹ اورخود غرضی کی سیاست کےغلبہ کی وجہ سے پارٹی رہنما ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔
انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہریانہ میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ریاست کی تمام 90 سیٹوں پر 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ساتھ ہی انتخابی نتائج کا اعلان 8 اکتوبرکو کیا جائے گا۔ ایک طرف بی جے پی ریاست میں اقتدارمیں رہنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ دوسری طرف کانگریس اقتدارمیں واپسی کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔ اس سب کے درمیان، عام آدمی پارٹی بھی ہریانہ میں اپنی زمین تلاش کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…