سیاست

UP Politics: نوئیڈا ڈی ایم کی قابل اعتراض پوسٹ پر نیہا سنگھ راٹھور نے کہا کہ انتظامی عملے میں سنگھیوں کی بھرمارہے

نوئیڈا ڈی ایم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے راہل گاندھی پر کانگریس کی ترجمان اور سوشل میڈیا کی ہیڈ سپریا سرینیت کی ایک پوسٹ پر ہنگامہ ہوا ہے۔ کانگریس کے علاوہ  کئی دیگر لیڈروں نے ڈی ایم کے تبصرے کا اسکرین شاٹ لیا ہے اور ڈی ایم نوئیڈا پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے بھی اس ہنگامہ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا…تاریخ بنتی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ تاریخ نریندر مودی کو کیسے یاد رکھے گی اور اسی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ سپریا شرینیت کی اس پوسٹ پر نوئیڈا ڈی ایم کے آفیشل ایکس ہینڈل سے راہل گاندھی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کیے گئے۔

ڈی ایم نوئیڈا کے ہینڈل سے قابل اعتراض تبصرہ

سپریا شرینیت نے اس تبصرہ پر سخت اعتراض ظاہر کیا اوراس کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، ‘وہ ڈی ایم نوئیڈا ہیں، یہ پورے ضلع کی ذمہ داری ہے۔ ملک کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے بارے میں ان کی زبان اور خیالات کو ضرور دیکھا جائے۔ واضح رہے کہ انتظامی عملہ سنگھیوں سے بھرا ہوا ہے اور اب وہ آئینی عہدوں پر بیٹھ کر نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔

نیہا سنگھ راٹھور نے سوال اٹھائے

نیہا سنگھ راٹھور نے بھی سپریا شرینیت کی اس پوسٹ کو شیئر کیا اور ڈی ایم کی زبان پر سوال اٹھائے اور کہا کہ ایسے افسران عام لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کریں گے۔ بھوجپوری گلوکار نے پوسٹ کیا- ‘ارے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی زبان چھوڑیں… انتخابات میں ان کی ‘غیر جانبداری’ کا اندازہ لگائیں..! عوام کے ساتھ ان کے برتاؤ کا اندازہ لگائیں! کیا وہ حکمراں جماعت کے رہنماؤں سے اس طرح بات کر رہے ہوں گے؟ آمریت ایسے لوگوں کے کندھوں پر سوار ہو کر آتی ہے۔

قابل ذکربات یہ ہے کہ اس معاملے پرنوئیڈا کے ڈی ایم منیش کمار ورما کی وضاحت بھی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اورکارروائی کرنے کی بات کی ہے۔ ڈی ایم نوئیڈا نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے اس آئی ڈی کا غلط استعمال کرتے ہوئے غلط تبصرہ کیا ہے۔ جس کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago