سیاست

Rahul Gandhi at Ramban: ‘بی جے پی چاہے نہ چاہے،  لیکن اسے جموں و کشمیر کو اسٹیٹ ہڈکا درجہ دینا ہوگا’، راہل نے پھونکا  انتخابی بگل

‘ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بدھ 4 ستمبر 2024 کو رامبن پہنچے۔ راہل  گاندھی نے یہاں گول علاقے کےسنگلدان میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے نریندر مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل  گاندھی نے کہا کہ میں یہاں آپ سب کا استقبال کرتا ہوں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ بی جے پی، آر ایس ایس کے لوگ پورے ملک میں تشدد اور خوف پھیلا رہے ہیں۔ لڑائی صرف دو چیزوں کے درمیان ہوتی ہے نفرت اور محبت۔ ہم نے نعرہ دیا ہے نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھولیں گے۔ نفرت کو محبت سے شکست ہوتی ہے۔ پہلے مودی سینہ چوڑا کر کےآتے تھے اور اب ایسے  آتے ہیں۔

مودی جی نے پورے ملک میں بے روزگاری پھیلا ئی

پہلی بار بھارتی ریاست سے عوام کے حقوق چھینے گئے۔ جموں و کشمیر کو اسٹیٹ ہڈ کا درجہ دینا ہوگا ہے،آپ سے آپ کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ ہم نے ملک کو آئین دیا ہے۔ آپ لوگوں کا مال آپ سے چھین کر باہر والوں کو دیا جا رہا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ آپ کو انتخابات سے پہلے اسٹیٹ ہڈ کا درجہ ملے اور پھر انتخابات ہوں، لیکن بی جے پی یہ نہیں چاہتی۔ بی جے پی چاہے یا نہ چاہے، ہم اتنا دباؤ ڈالیں گے کہ بی جے پی کو اسٹیٹ ہڈ کا درجہ دینا پڑے گا۔ مودی جی نے پورے ملک میں بے روزگاری پھیلا ئی ہے۔ کیا آپ نے اڈانی کا نام سنا ہے؟ وہ مودی جی کے دوست ہیں جو کوئی چھوٹا کام کرتا ہے اس کے لئے  مودی جی جی ایس ٹی لے کر جا تے  ہیں۔

نفرت پھیلائیں گے

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ جہاں  بھی وہ نفرت پھیلائیں گے ہم وہاں محبت کی دکان کھولیں گے۔ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے، میں الیکشن کے بعد یہاں ضرور آؤں گا۔ اگر کانگریس پارٹی کا کوئی کارکن میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کہتا ہے کہ میں بھگوان سے بات کرتا ہوں تو میں اسے سمجھاؤں گا کہ وہ باہر بات نہ کرے ورنہ نقصان ہو گا… لیکن ملک کے وزیر اعظم ایسا کہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں  میں نون بائیولوجیکل  ہوں اور باقی ہندوستان بائیولوجیکل  ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں بھگوان سے براہ راست بات کرتا ہوں۔ بھگوان نے  نے بھی اس بار کے الیکشن میں براہ راست بتادیا ۔

’ہم نے نریندر مودی کو نفسیاتی طور ہرا دیا ہے‘

لوک سبھا انتخابات نے نریندر مودی کو سیدھا پیغام دیا کہ بھگوان عام لوگوں سے بات کرتا ہے اور بھگوان عام لوگوں کی رائے سن کر کام کرتا ہے۔ ہم نے نریندر مودی کو نفسیاتی ہرا دیا ہے۔ جب میں پارلیمنٹ میں ان کے مقابل بیٹھتا ہوں تو ان کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے پہلے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری نہیں ہوگی۔ ہم نے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری ہوگی، اس کے بعد اب آر ایس ایس والے کہہ رہے ہیں کہ ذات پات کی مردم شماری ہوگی۔ اب تھوڑا ہی وقت رہ گیا ہے، مودی حکومت  کوہٹا دیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Croydon Stabbing Case: ساؤتھ  لندن میں چاقو سے کئے گئےحملہ میں 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسدا اسٹور کے ساتھ واقع ایک گودام…

4 hours ago

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نہیں دے گی کسی مجرم کو ٹکٹ، الیکشن سے پہلے پارٹی کا بڑا فیصلہ

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…

6 hours ago

Massive Injury Scare for KKR Ahead of IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے کے کے آر کی مشکلات ہوا اضافہ، سب سے مہنگے کھلاڑی ہوئے زخمی

کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…

7 hours ago

Laddus equivalent to the weight of Satish Upadhyay: مالویہ نگر میں بی جے پی امیدوار ستیش اپادھیائے کو کارکنان نے لڈو سے تولا

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…

7 hours ago