قومی

Chitrakoot Jail Case: مرحوم مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کی طرف سے دائر ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں 9 ستمبر کو ہوسکتی ہے سماعت

Chitrakoot Jail Case: چترکوٹ جیل سانحہ معاملے میں مبینہ ملزم عباس انصاری کی طرف سے داخل ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ 9 ستمبرکوسماعت کرسکتا ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران حکومت کی طرف سے پیش وکیل نے کہا کہ کہ اے ایس جی کے ایم نٹراجن موجود نہیں ہیں، لہٰذا معاملے کی سماعت کو آئندہ پیر تک کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

عباس انصاری کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے مخالفت کرتےہوئے کہا کہ دومعاملوں کو چھوڑ کر سبھی معاملوں میں عباس انصاری کو ضمانت مل چکی ہے۔ انہیں امید ہے کہ اگر ان دو معاملوں میں بھی آنے والے وقت میں ضمانت مل جاتی ہے تو عباس انصاری کو گینگسٹر معاملے میں گرفتارکیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا عباس انصاری کوگرفتاری سے چھوٹ دی جائے۔ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے عباس انصاری کی طرف سے دائر ضمانت عرضی کو خارج کردیا تھا۔

 واضح رہے کہ منی لانڈرنگ معاملے میں عباس انصاری کو 18 ستمبر 2022 کو نینی جیل سے چترکوٹ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ عباس انصاری پرالزام ہے کہ وہ چترکوٹ جیل میں اپنی اہلیہ سے غیرقانونی طریقے سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس معاملے میں عباس انصاری سمیت پانچ لوگوں کے خلاف  گینگسٹر کی کارروائی کی گئی، جس میں جیل کینٹین ٹھیکیدار، نکہت انصاری سمیت دیگر کے خلاف پولیس نے جانچ شروع کردی تھی۔

 

چترکوٹ جیل معاملے میں جیل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی جیلر، وارڈن کے علاوہ دیگرکوبھی گرفتارکیا گیا تھا، جن میں سے کچھ ضمانت پرباہرہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں عباس انصاری، کینٹین ٹھیکیدارنونیت سچنا، نکہت انصاری کے ڈرائیورنیازانصاری، سماج وادی پارٹی کے رہنما فرازخان اور وارانسی کے شہبازعالم خان کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ قابل ذکرہے کہ 10 فروری 2023 کو چترکوٹ کے ڈی ایم ابھیشیک آنند، ایس پی ورندا شکلا نے جیل پرچھاپہ ماری کی تھی، اس دوران رکن اسمبلی عباس انصاری کی اہلیہ نکہت انصاری کو حراست میں لے لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Croydon Stabbing Case: ساؤتھ  لندن میں چاقو سے کئے گئےحملہ میں 5 افراد زخمی، ملزم گرفتار

میٹروپولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسدا اسٹور کے ساتھ واقع ایک گودام…

8 hours ago

Bihar Assembly Election 2025: آر جے ڈی نہیں دے گی کسی مجرم کو ٹکٹ، الیکشن سے پہلے پارٹی کا بڑا فیصلہ

شکتی سنگھ نے کہا کہ بہار میں جرائم عروج پرہے۔ بہار میں ہر روز طاقت…

10 hours ago

Massive Injury Scare for KKR Ahead of IPL 2025: آئی پی ایل 2025 سے پہلے کے کے آر کی مشکلات ہوا اضافہ، سب سے مہنگے کھلاڑی ہوئے زخمی

کیرالہ کے خلاف میچ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم پہلے بلے بازی کرنے اتری۔ قابل…

11 hours ago

Laddus equivalent to the weight of Satish Upadhyay: مالویہ نگر میں بی جے پی امیدوار ستیش اپادھیائے کو کارکنان نے لڈو سے تولا

عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر اسمبلی سیٹ سے موجودہ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی…

11 hours ago