سیاست

Jammu Kashmir Migrant Pandits: حکومت بنانے سے پہلے فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں پر کہی یہ بات

 نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے 12 اکتوبر بروز ہفتہ کہا کہ ان کی پارٹی اور وہ ان کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کا انتظار کر رہے ہیں، جنہیں 1990 کی دہائی کے اوائل میں ہجرت کے دوران اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا  تھا۔

جب ایک میڈیا پرسن نے کشمیری پنڈتوں کے بارے میں سوال کیا تو  فاروق عبداللہ نے کہا، “مجھے امید ہے کہ ہمارے بھائی اور بہنیں، جو یہاں سے چلے گئے تھے، واپس آکر اپنے گھروں میں آباد ہوں گے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپسی کریں۔ ہم نہ صرف کشمیری پنڈتوں کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ جموں کے لوگوں کے بارے میں بھی سوچتے ہیں۔”

‘ہندو اور مسلمانوں میں تفریق نہ کریں’

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفریق نہیں کرتی اور سب کو برابر کی نظرکی  سے دیکھتی ہے۔ کشمیر میں سب کے لیے گنجائش ہے۔ فاروق عبداللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ نیشنل کانفرنس کشمیری پنڈتوں کی دشمن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت کشمیر واپس آئیں اور اپنے گھروں کی دیکھ بھال کریں اور ان کا کھلے دل سے استقبال کیا جائے گا۔

کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے حکومت اقدامات کرے گی

فاروق عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے تمام انتظامات اور اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ان کی واپسی بہت پہلے ہوجانی چاہئے تھی۔ انہیں واپس آکر اپنے گھروں میں رہنا چاہئے، ہمیں ان کا صحیح طریقے سے استقبال کرنا چاہئے، تاکہ وہ بھی محسوس کریں کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت ان کی دشمن نہیں ہے۔ ہم ہندوستانی ہیں اور ہم سبھی  کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔”

نیشنل کانفرنس-کانگریس اتحاد نے جمعہ 11 اکتوبر کو جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ این سی لیڈر عمر عبداللہ نے کہا کہ اتحاد نے 90 سیٹوں والی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر اکثریت حاصل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…

4 minutes ago

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

12 minutes ago

PM Modi announces IIT offshore campus in Nepal: نیپال میں آئی آئی ٹی کا آف شور کیمپس، اسٹارٹ اَپ انکیوبیٹر اور انوویشن ہب قائم کرے گا ہندوستان: وزیراعظم مودی

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور۔ نیپالی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی و…

16 minutes ago

Adani Airport Holdings: اڈانی ایئرپورٹس کا 360 ون اثاثہ جاتی مینجمنٹ سے 300 ملین ڈالر کی نئی ایکویٹی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا معاہدہ

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز اور 360 ون اثاثہ جاتی مینجمنٹ نے شیئر سبسکرپشن معاہدے پر دستخط…

46 minutes ago