سیاست

Ravan Dahan: ملک بھر میں دسہرہ جوش و خروش سے منایا گیا ، پی ایم مودی نے لال قلعہ میدان میں دھنش سے کیا راون دہن

ملک بھر میں آج دسہرہ کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا  ہے۔ دہلی کے رام لیلا میدان میں راون دہن کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کے لال قلعہ پر رام لیلا میں پہنچے۔ دونوں نے علامتی تیر چلا کر راون دہن کیا۔ اس سے پہلے پی ایم مودی اور صدر دروپدی مرمو نے پہلے رام اور لکشمن کو تلک لگایا اور پھر آرتی کی۔ کمیٹی کے ارکان نے صدر مرمو کو ترشول اور پی ایم مودی کو گدا دی۔ اس کے بعد رام اور راون کے بیچ   یودھ ہوا ۔ رام نے نابھی  میں تیر مار کر راون کو مارادیا، اس کے بعد راون، میگھناتھ اور کمبھکرن کے پتلے جلائے (دہن)گئے۔

 دسہرہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر لال قلعہ کے مادھو داس پارک میں راون، میگھناتھ اور کمبھکرن کے پتلے جلائے گئے۔ اس دوران صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کی شام دہلی میں شری دھرمک لیلا سمیتی کے زیر اہتمام دسہرہ تہوار میں شرکت کی۔ یہ تقریب شام 5.30 بجے شروع ہوئی اور 101 سالہ پرانی رام لیلا جو گزشتہ 8 سے 10 دنوں سے جاری تھی، برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت کے طور پر تینوں پتلوں کو جلا کر اختتام پذیر ہوئی۔

صدر مرمو اور پی ایم مودی نے دسہرہ کی مبارکباد دی

اس سے پہلے آج صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم مودی نے وجے دشمی (دسہرہ) پر عوام کو مبارکباد دی۔ صدر مرمو نے کہا، “درگا پوجا کے پرمسرت موقع پر  میں ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔”

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر کہا، “میری خواہش ہے کہ آپ سب ماں درگا اور بھگوان شری رام کے آشیرواد سے زندگی کے ہر شعبے میں جیت حاصل کریں۔”

ہنومان کا کردار ادا کرنے والے وندو دارا سنگھ نے کیا کہا؟

بھگوان ہنومان کا کردار ادا کرنے والے اداکار وندو دارا نے کہا، “میرا پیغام یہی ہے  کہ وزیر اعظم مودی نے کہا ہے  ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ ، ہندوستان متحد ہے اور صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اوراس  کو اور بہتر بنانا  ہم سب کی ذمہ داری ہے۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Baba Siddique Shot Dead: بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر کیا گیا قتل، این سی پی اجیت گروپ کے تھے لیڈر

باندرہ ایسٹ میں بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی جو نرمل نگر پولیس اسٹیشن کے…

47 mins ago

Sanju Samson’s fiery century: سنجو سیمسن کی شاندار سنچری، چھکوں کا عالمی ریکارڈ، بھارت کا اسکور 297 رنز

ہاردک پانڈیا نے 18 گیندوں پر 47 رنز میں 4 چوکے اور اتنے ہی چھکے…

2 hours ago

Jammu Kashmir Migrant Pandits: حکومت بنانے سے پہلے فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈتوں پر کہی یہ بات

فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں اور مسلمانوں میں تفریق نہیں کرتی…

3 hours ago