سیاست

Amit Shah in Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر میں امت شاہ نے کہا- راجوری کے قصور واروں کو جلد ملے گی سزا، تین ماہ میں تیار ہوگا 360 ڈگری ایکشن پلان

Amit Shah in Jammu and Kashmir: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے دہشت گردانہ حادثہ میں ہلاک ہوئے لوگوں کے اہل خانہ کے ساتھ بات چیت کی اور مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر داخلہ نے افسران کے ساتھ سیکورٹی سے متعلق ایک ہائی لیول میٹنگ بھی کی، جس کی جانکاری انہوں نے پریس کانفرنس کے ذریعہ دی ہے۔ امت شاہ نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کشمیر میں مستعدی سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق کئی پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ 360 ڈگری سیکورٹی کا سائیکل بنانے کا بھروسہ دلایا گیا ہے۔

تین ماہ کے اندر سیکورٹی ہوگی سخت

امت شاہ نے کہا کہ راجوری حادثہ کی جانچ این آئی اے کر رہی ہے۔ حکومت نے دونوں حادثات (جنوری کے پہلے ہفتے میں دھن گری میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ) کی جانچ سونپی ہے۔ این آئی اے اور جموں پولیس مل کر اس کی جانچ کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم جموں وکشمیر کی سیکورٹی کے لئے پابند عہد ہیں۔ راجوری کے متاثر سے میری بات چیت ہوئی ہے۔ تین ماہ کے اندر کشمیر کے ہر علاقے کے تحفظ کو مضبوط کیا جائے گا۔ جموں کے شہریوں کو میں اتنی یقین دہانی کراسکتا ہوں کہ دہشت گردوں کی منشا جو بھی ہو، لیکن ہماری ایجنسیاں مستعد ہوکر یہاں کا تحفظ کریں گی۔

 مہلوکین کے اہل خانہ سے بات ہوئی

وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں جتنے بھی حادثات ہوئے ہیں، انہیں بھی سامنے رکھتے  ہوئے جانچ کی جائے گی۔ مہلوکین کے اہل خانہ سے میں نے فون پر بات کی ہے۔ میں ان سے ملاقات کے لئے وہاں خود جانے والا تھا، لیکن آج موسم کے سبب ہم وہاں پہنچ نہیں پائے۔ میں نے ان کی باتوں کو سنا ہے اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی بات کی ہے۔ جان گنوانے والوں کا حوصلہ ملک کے لئے ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Delhi Kanjhawala Case: دہلی کنجھاؤلا سانحہ میں بڑی کارروائی، ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں 11 پولیس اہلکار معطل

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں حد بندی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب اسمبلی انتخابات کرائے جانے ہیں، جسے لے کر بی جے پی سمیت تمام ٹیموں نے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔ اس سے پہلے مرکزی حکومت یہ یقینی کرنا چاہتی ہے کہ الیکشن پُرامن طریقے سے ہوں اور دہشت کا سایہ اس پر نہ رہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago