قومی

Sania Mirza Retirement: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، آخری ٹورنا منٹ ہوگا آسٹریلیائی اوپن

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے باضابطہ طور پر پروفیشنل ٹینس کو الوداع کہہ دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ کے ذریعہ اس بات کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے انسٹا گرام پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آسٹریلیائی اوپن کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیں گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ 30 سال  پہلے حیدرآباد کی ایک 6 سال کی لڑکی کورٹ پر پہلی بار گئی۔ اپنی ماں کے ساتھ گئی اور کوچ نے بتایا کہ ٹینس کیسے کھیلتے ہیں۔ ثانیہ مرزا مزید لکھتی ہیں کہ مجھے لگا تھا کہ ٹینس سیکھنے کے لئے میں بہت چھوٹی ہوں۔ میرے خوابوں کی لڑائی 6 سال کی عمر میں شروع ہوئی۔

ثانیہ مرزا ڈبل میں تین بار چمپئن رہ چکی ہیں۔ اس ہندوستانی اسٹار نے وویمنس ڈبل میں سال 2016 میں آسٹریلیائی اوپن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس کے علاوہ وویمنس ڈبل میں ثانیہ مرزا نے 2015 میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن کا خطاب جیتا تھا۔ حالانکہ ثانیہ مرزا اپنے ٹینس کیریئر میں گرینڈ سلیم کے سنگل میں کبھی کوئی خطاب نہیں جیت سکی، لیکن سنگل کے علاوہ ڈبل اور مکسڈ ڈبل میں وہ آسٹریلیائی اوپن، فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن خطاب جیت چکی ہیں۔

دبئی میں کھیلیں گی اپنا آخری ٹورنا منٹ

ثانیہ مرزا نے سال 2009 میں آسٹریلیائی اوپن کا مکسڈ ڈبل جیتا۔ اس کے بعد سال 2012 میں فرنچ اوپن کا مکسڈ ڈبل اپنے نام کیا جبکہ سال 2014 میں یو ایس اوپن کا خطاب جیتنے میں کامیاب رہی۔ دراصل، گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے واضح کردیا تھا کہ آسٹریلیا اوپن 2023 ان کا آخری گرینڈ سلیم ہوگا۔ ساتھ ہی ہندوستانی اسٹار نے بتایا تھا کہ آسٹریلیائی اوپن کے بعد وہ دبئی میں ہونے والی ٹینس چمپئن شپ میں حصہ لیں گی، یہ ان کا ٹینس کا آخری ٹورنا منٹ ہوگا۔ دبئی میں ہونے والی ٹینس چمپئن شپ کے بعد ثانیہ مرزا ٹینس کو الوداع کہہ دیں گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

35 mins ago