قومی

Ganga Vilas Cruise کے افتتاح پر وزیر اعظم مودی نے کہا- اس یاترا میں نظر آئے گا ہندوستان کی وراثت اور جدیدیت کا شاندار سنگم

Ganga Vilas Cruise: وزیراعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے جمعہ کے روز گنگا ولاس کروز کو ورچوئل ہری جھنڈی دکھائی، جس کے بعد یہ کروز 51 دنوں کے لمبے سفر کے لئے روانہ ہوگیا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی  نے کہا کہ آج کاشی سے ڈبرو گڑھ کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی ندی جل یاترا ‘گنگا ولاس’ کروز کا افتتاح ہوا ہے۔ اس سے مشرقی ہندوستان کے دیگر سیاحتی مقامات دنیا کے سیاحتی نقشے میں  نمایاں طور پر نظر آنے  والے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘گنگا جی ہمارے لئے صرف ایک  پانی کی ندی نہیں ہے، بلکہ قدیم زمانے سے ہی ہندوستان کی اس عظیم سرزمین جدوجہد اور کفایت شعاری کی گواہ رہی ہے۔ ہندوستان کے حالات کیسے بھی رہے ہوں، ماں گنگے نے ہمیشہ کروڑوں ہندوستانیوں کی پرورش کی ہے’۔ انہوں نے کہا، ‘کروز ٹورازم کا یہ نیا دور اس علاقے میں ہمارے نوجوان ساتھیوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ غیرملکی سیاحوں کے لئے تو یہ دلکش ہوگا ہی، ملک کے بھی جو سیاح پہلے ایسے تجربے کے لئے بیرون ممالک جاتے تھے… وہ بھی اب مشرقی-شمال مشرقی ہندوستان کا رخ کرپائیں گے’۔

یہ ہندوستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کی دہائی ہے:  وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ کروز 25 الگ الگ ندیوں سے ہوکر گزرے گا اور جو لوگ ہندوستانی کھانے کا بھرپور تجربہ کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے بھی یہ بہترین موقع ہے۔ یعنی ہندوستان کی وراثت اور جدیدیت کا ایک شاندار سنگم ہمیں اس یاترا میں دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی کی یہ دہائی، ہندوستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کی دہائی ہے۔ اس دہائی میں ہندوستان کے لوگ جدید انفراسٹرکچر کی وہ تصویر دیکھنے جا رہے ہیں، جس کا تصور تک مشکل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Notification Of Minorities: ‘ہندوؤں کو بھی ملے اقلیت کا درجہ’، مرکزی حکومت نے ریاستوں کے ساتھ میٹنگ میں اٹھایا یہ بڑا معاملہ

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2014 میں صرف قومی شاہراہ میں تھے، آج 24 ریاستوں میں 111 قومی آبی شاہراہوں کو توسیع کرنے کا کام ہو رہا ہے۔ ان میں سے تقریباً دو درجن شاہراہوں پر سروس چل رہی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گنگا پر بن رہا قومی آبی شاہراہ پورے ملک کے لئے ایک ماڈل کی طرح توسیع کر رہا ہے۔ یہ قومی آبی شاہراہ ٹرانسپورٹ، ٹریڈ اور ٹورازم کے لئے ایک اہم ذریعہ بن رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس پروگرام کے دوران اترپردیش کے وارانسی اور آسام کے ڈبروگڑھ کے درمیان دنیا کے سب سے لمبے ریور کروز ایم وی گنگا ولاس کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Rain in Delhi NCR: دہلی این سی آر میں بدلا موسم کا مزاج ، کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ سردی میں اضافہ

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اس…

1 hour ago

Dr. Manmohan Singh Death: سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ، سبھی افسران کے لئے اہم احکامات جاری

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد یوپی کی یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ…

1 hour ago

Anna Hazare on Manmohan Singh: منموہن سنگھ کے خلاف تحریک چلانے والے انا ہزارے بولے – وہ ہمیشہ ملک کے بارے میں پہلے سوچتےتھے

سماجی کارکن انا ہزارے نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، "ہر روز…

2 hours ago

Adani Ports and Special Economic Zone Ltd: ملک کا سب سے بڑا آرڈر؟ گوتم اڈانی کی کمپنی اور Cochin Shipyard کے درمیان ڈیل

گوتم اڈانی کے اے پی ایس ای زیڈ اور کوچین شپ یارڈ کے درمیان معاہدے…

2 hours ago

Abdul Rahman Makki Death: لشکرطیبہ کے ڈپٹی لیڈرحافظ عبدالرحمان مکی کی روح قبض، اقوام متحدہ نے قراردیا تھا عالمی دہشت گرد

لکشرطیبہ کے ڈپٹی لیڈرعبدالرحمان مکی کا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے روح قبض…

2 hours ago