سیاست

Delhi Assembly News: سی ایم ریکھا گپتا کے دفتر سے با با صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور بھگت سنگھ کی تصویر ہٹائے جانے پر AAP ناراض ، اب کس کی لگے گی تصویر ؟

دہلی میں اپوزیشن عام آدمی پارٹی (AAP) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی میں چیف منسٹر کے دفتر سے آئین بنانے والے بھیم راؤ امبیڈکر اور شہید بھگت سنگھ کی تصویریں ہٹا دی گئی ہیں۔ سابق سی ایم آتشی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی دلت مخالف سیاست کو بے نقاب کرتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر آتشی نے کہا، “دہلی حکومت میں وزیر اعلیٰ کے طور پر اروند کیجریوال کے دور میں امبیڈکر اور شہید بھگت سنگھ کی تصاویر ہر سرکاری دفتر میں لگائی گئی تھیں۔ لیکن آج جب ہم دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے اسمبلی میں واقع ان کے دفتر میں ملنے گئے تو ہم نے دیکھا کہ دونوں فوٹو سی ایم کے دفتر سے ہٹا دیے گئے ہیں، AAP اسمبلی میں اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

AAP نے دعویٰ کیا کہ سی ایم کے دفتر میں اب وزیر اعظم نریندر مودی، صدر دروپدی مرمو اور مہاتما گاندھی کی تصاویر ہیں۔

اروند کیجریوال نے کیا کہا؟

دہلی کے سابق وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی تصویر ہٹانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “دہلی کی نئی بی جے پی حکومت نے بابا صاحب کی تصویر کو ہٹا کر اس کی جگہ وزیر اعظم مودی کی تصویر لگا دی ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بابا صاحب کے کروڑوں پیروکاروں کو تکلیف پہنچی ہے۔ میری بی جے پی سے درخواست ہے۔ آپ وزیراعظم کی تصویر لگا دیں لیکن بابا صاحب کی تصویر نہ ہٹائیں، ان کی تصویر وہیں رہنے دو۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

2 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

2 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago