ہریانہ حکومت نے عصمت دری معاملے میں سزا یافتہ ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ بابا گرمیت رام رحیم سنگھ پر ایک بار پھر مہربانی دکھائی ہے۔ گرمیت کو 30 دنوں کی فرلو پر جیل سے باہر آنے کی اجازت ملی ہے۔ اسے سوناریا جیل سے حفاظت کے پختہ انتظامات میں سرسا واقع ڈیرا ہیڈکوارٹر کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ رام رحیم کی رہائی کی خبر سامنے آتے ہی چپے چپے پر پولیس فورس تعینات ہے۔
گرمیت رام رحیم کو عصمت دری اور قتل معاملے میں ہوئی ہے سزا
ذرائع کے مطابق بابا رام رحیم بدھ کی صبح سوناریا جیل سے باہر آیا اور اسے لے جانے کے لیے ہنی پریت وہاں موجود تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 اپریل کو ڈیر سچا سودا کا یوم تاسیس ہے اور ایسے میں ڈیرے میں بڑے پروگرام کے انعقاد کا امکان ہے۔ معلوم ہو کہ گرمیت رام رحیم عصمت دری اور قتل معاملے میں سزا کاٹ رہا ہے۔ پہلے بھی ہریانہ حکومت اسے کئی بار راحت دیتے ہوئے جیل سے باہر جانے کا موقع دے چکی ہے۔ کئی اہم انتخابات سے پہلے اس کی رہائی سے متعلق سوال بھی اٹھتے رہے ہیں۔
بار بار ہونے والی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی
واضح رہے کہ بابا رام رحیم کی بار بار ہونے والی جیل سے رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی عرضی داخل کی گئی تھی۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر سماعت سے انکار کر دیا تھا۔ یہ عرضی شیرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے داخل کی تھی جس میں رام رحیم کو بار بار پیرول دیے جانے کے ہریانہ حکومت کے فیصلے پر اعتراض ظاہر کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے کہا تھا کہ یہ وسیع تر عوامی مفاد کے معاملے کو اٹھانے کے بجائے صرف ایک شخص کے خلاف ہے۔ ایس جی پی سی نے اس سے پہلے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا بھی رخ کیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
مغربی بنگال سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ممتا دھڑے) نے…
دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…
اڈانی گروپ اور امریکی کمپنی Jabil بھارت میں اے آئی اور ڈیٹا سینٹر سے متعلق…
وزیر داخلہ امت شاہ نے ایس آئی آر کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش…
وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…
نئی دہلی میں منعقدہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی وزرائے داخلہ کے پہلے…