قومی

Heatwave in Nagpur: ناگپور میں گرمی سے انسان اور جانور پریشان، چڑیا گھر میں شیروں اور تیندووں کیلئے کولر اور گرین نیٹ کا انتظام

ناگپور: ان دنوں چلچلاتی دھوپ اور گرمی کی لہر مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں تباہی مچا رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی پریشان ہیں۔ اس شدید گرمی سے جانوروں کو راحت دینے کے لیے ناگپور کے مہاراج باغ چڑیا گھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس چڑیا گھر میں 200 سے زائد جنگلی جانور ہیں جن میں ٹائگر، تیندوا، بھالو، ہرن، مگرمچھ اور ازگر شامل ہیں۔ ان سب کو گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات شروع کیے گئے ہیں۔

چڑیا گھر میں ٹائگر اور تیندووں کے پنجروں میں گرین نیٹ لگائے گئے ہیں تاکہ سورج کی روشنی ڈائریکٹ اندر نہ پہنچے۔ اس کے علاوہ پنجروں کو بوریوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور ان بوریوں کو پانی سے مسلسل گیلا کیا جا رہا ہے، تاکہ درجہ حرارت کم رہے۔ تیندووں کے پنجروں میں گرین نیٹ کے ساتھ کولر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ پنجرے کے اندر کا ماحول ٹھنڈا رہے۔ ساتھ ہی بھالوؤں کو راحت دینے کے لیے وقتاً فوقتاً پانی کے فوارے چھوڑے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ٹھنڈک ملے۔ ہرنوں اور دیگر جانوروں کے لیے سایہ اور پانی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

مہاراج باغ چڑیا گھر کے منیجر نے بتایا کہ ان دنوں ناگپور کا درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانوروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ان کے کھانے میں گلوکوز شامل کیا جا رہا ہے اور تربوز جیسے ٹھنڈے پھل بھی انہیں دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ صحت مند رہیں۔ منیجر نے یہ بھی بتایا کہ تمام جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔

ودربھ میں گزشتہ چند دنوں سے گرمی کی لہر بڑھ رہی ہے۔ چلچلاتی دھوپ اور گرمی کے باعث نہ صرف چڑیا گھر کے جانور بلکہ جنگل میں رہنے والے جنگلی حیات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حالانکہ، چڑیا گھر انتظامیہ نے بروقت یہ انتظامات کیے ہیں تاکہ جانوروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ مقامی لوگوں نے بھی ان کوششوں کو سراہا ہے۔

چڑیا گھر آنے والے سیاح بھی ان انتظامات کو دیکھ کر خوش ہیں۔ ایک سیاح نے کہا کہ بہت گرمی ہے لیکن یہاں جانوروں کے لیے اچھے انتظامات کیے گئے ہیں، یہ دیکھ کر سکون ملتا ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرمی کے کم ہونے تک یہ خصوصی انتظامات جاری رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

12 ماہ میں 119 بچوں کو گھرپہنچایا، دہلی پولیس کی خاتون ہیڈ کانسٹبل چنچل بنیں انسانیت کی بہترین مثال، جانئے پوری تفصیل

دہلی پولیس کی ہیڈ کانسٹبل چنچل نے ایک سال کے اندر119 لاپتہ بچوں اور16 دیگرگمشدہ…

34 minutes ago

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

1 hour ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

1 hour ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

2 hours ago