قومی

Even if you shoot me dead:وقف قانون مغربی بنگال میں نہیں ہونے دیں گے نافذ، آپ مجھے گولی ماردو پھر بھی ہمارے اتحاد کو نہیں توڑ سکتے:ممتابنرجی

وقف ترمیمی ایکٹ پورے ملک میں نافذ ہو چکا ہے۔ اس ایکٹ کے خلاف مغربی بنگال کے مرشد آباد میں تشدد کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ اب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس معاملے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی ایکٹ مغربی بنگال میں نافذ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں  نے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ آپ وقف ایکٹ کے نفاذ سے ناخوش ہیں، یقین رکھیں، بنگال میں ایسا کچھ نہیں ہوگا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے حالات کو دیکھیں، اسے (وقف بل) اب پاس نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ممتا بنرجی نے کولکاتہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ کچھ لوگ ان سے کہتے ہیں کہ آپ ہر مذہب کی جگہوں پر کیوں جاتے ہیں، تو وہ کہتی ہیں کہ ہم ہر مذہب کی جگہوں پر جاتے ہیں اور جاتے رہیں گے۔ ممتا بنرجی نے مزید کہاکہ اگر آپ ہمیں گولی بھی  مار دیں تو بھی آپ ہمیں اتحاد سے نہیں ہٹا سکتے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کہا کہ یہاں ہر مذہب، ہر ذات، ہر برادری انسانیت کے لیے دعا کرتی ہے اور ہم ان سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں  نے کہاکہ میں درگا پوجا، کالی پوجا، گرودواروں، گرجا گھروں، جین مندروں، بدھ مندروں، گرو رویداس کے مندروں میں جاتی ہوں… کیوں نہ کروں؟ راجستھان میں، میں نے اجمیر شریف کے ساتھ ساتھ پشکر میں برہما مندر بھی جاتی ہوں۔یاد رہے کہ وقف (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف مظاہروں کے بعد منگل کو مسلم اکثریتی ضلع مرشد آباد میں تشدد پھوٹ پڑا۔

 ایک اہلکار نے بتایا کہ رگھوناتھ گنج اور سوتی تھانے کے علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ ضلع کے تمام حساس علاقوں بالخصوص جنگی پور شہر اور اس کے آس پاس بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگی پور علاقے میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غلط معلومات کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ “صورتحال پرامن اور قابو میں ہے۔ ضلع میں کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ امتناعی احکامات نافذ ہیں اور 10 اپریل کی شام 6 بجے تک جاری رہیں گے، جبکہ انٹرنیٹ خدمات 11 اپریل کی شام 6 بجے تک معطل رہیں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ensuring security through innovation: جدت کے سہارے سلامتی کا تحفظ

آئی وی ایل پی سے فیض یافتہ اور نیکسس کی سابق طالبہ سمردھی شور کی…

1 hour ago

Court stays Medha Patkar’s sentence: عدالت نے میدھا پاٹکر کی سزا پر لگائی روک، گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہوئی رہائی

میدھا پاٹکر کو دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی جانب سے ان کے…

12 hours ago

Reliance posted record annual consolidated revenues: ریلائنس انڈسٹریز نے مالی سال 24-2023 میں ریکارڈ مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا

ریلائنس نے ایک اور کامیاب سال مکمل کیا، صارفین کی خدمت، ڈیجیٹل انوویشن، اور توانائی…

13 hours ago